ڈکیتی کے دوران نوجوان کو موت کی گھاٹ اتارنے والے گینگ کے چار کارندے گرفتار۔

رحیم یارخان ( ) پولیس نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کی گھاٹ اتارنے والے گینگ کے چار کارندے گرفتار۔ تفتیش میں ملزمان نے لوٹا گیا زیور اور آلہ قتل برآمد کروا دیا۔

گینگ میں کچھ ملزمان قتل اور سنگیں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سٹی سرکل جاوید اختر جتوئی نے ایس ایچ اوز تھانہ ائیر پورٹ سید صادق حسین شاہ اور سٹی سی ڈویژن حسین رضا نظامی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اتقریباً ایک ماہ قبل تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ پتن منارہ میں ہوئی جس میں چھ نامعلوم مسلح ملزمان تلوکا جی کے گھر میں واردات کی نیت سے داخل ہوئے تو اہل خانہ نیند سے بیدار ہو گئے جس پر ملزمان نے تلوکا جی کے سر پر پسٹل کا بٹ مار کر اسے زخمی کر دیا اور مزاحمت پر اس کے نوجوان شادی شدہ بیٹے کو فائرنگ کر کے موت کی گھاٹ اتار دیا تھا اور شور مچ جانے پر فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے تلوکا جی کی رپورٹ پر مقدمہ درک کر لیا لیکن ملزمان نامعلوم ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ ڈی پی او منتظر مہدی نے اس واردات کا سخت نوٹس لیا اور اسے ٹریس کرنے کے لیے ہدایات اور رہنمائی کی جس پر ان کی زیر نگرانی ایس ایچ اوز ائیر پورٹ صادق شاہ اور سی ڈویژن حسین رضا نظانی اور دیگر اہلکاروں ہر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ،

جس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر تفیش کی اور شب و روز محنت شاکا کے بعد ملزمان ایک ماہ کے دروان اس ڈکیتی معہ اندھے قتل کا سراغ لگا کر چھ میں سے چار ملزمان کو ٹریس کر کت گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزمان میں منور جی، محمد امین، عاقب اور راشد شامل ہیں جبکہ مفرور ملزمان کا تعاقب جاری ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیم کو میں شاباش دیتا ہوں اور ڈی پی او منتظر مہدی بھی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں