30شہداء پولیس کے گھروں میں راشن بیگزاور عیدی پہنچا دی گئی۔

رحیم یارخان( )30شہداء پولیس کے گھروں میں راشن بیگزاور عیدی پہنچا دی گئی۔ سرکل پولیس افسران اور ایس ایچ اوز شہداء کے گھروں میں گئے راشن اور نقدی پیش کی۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے پنجاب بھر کے سی سی پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کی تھی کہ وہ بیس مئی تک ہر شہید کے گھر میں عیدالفطر کے لیے مقررہ معیار کے مطابق راشن بیگز اور نقد عیدی پہنچائیں۔ جس پر رحیم یارخان میں ڈی پی او منتظر مہدی نے 30 شہداء پولیس شہید انسپکٹر تبسم حسین ورک، سب انسپکٹر ارشد علی،سب انسپکٹرمحمد ارشد، اے ایس آئیز غلام علی، نذیر احمد، حسن محمود غوری، اللہ بچایا، ہیڈ کانسٹیبلان بشیر احمد، خورشید احمد، کانسٹیبلان محمد ریاض احسن، ندیم اختر،محمد اقبال،شفقت علی،داؤد احمد،سرفراز احمد،محمد رشید،حبیب احمد،عبدالغفور،محمد اسلم،محمد ارشد،محمد بوٹا،محمد اکرم،محمد ادریس،محمد اختر،محمد طارق،لیاقت علی،محمد مجاہد،محمد جمیل شاکر،صادق حسین اور شہیدپولیس رضاء کارمحمد یعقوب کے گھروں میں

ایس ڈی پی اوز جاوید اختر جتوئی،رانا اکمل رسول نادر،حافظ خضر زمان،فرخ جاوید،اسلم خان اور مقامی ایس ایچ اوز اور انچارج ہائے پولیس چوکیات نے راشن بیگزاور نقدی کی صورت میں عیدی شہداء کے ورثاء کو پیش کی اورانکے صبر واستقلال کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان سے دیگرحل طلب مسائل کے بارہ میں پوچھا اور کہا کہ شہداء پولیس فیملی کا روشن باب ہیں جنکی قربانیوں کی مرہون منت آج معاشرہ میں امن و امان قائم ہے اور جرائم کی سرکوبی ممکن ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کا محکمہ پولیس پر پہلے سے بڑھ کر حق ہے وہ جب چاہیں ہمیں طلب کر سکتے ہیں محکمہ پولیس کسی بھی موقع پر شہداء کے گھر والوں کو تنہا نہ چھوڑنے کے پختہ عزم پر کار بند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں