(ٹڈ ی دل) Locust
تعارف : ۔
ٹڈی دل گھاس کے کیڑے گراس ہاپر(Grasshopper ) کی ایک قسم ہے جو کہ شدید سبزہ خور ہوتی ہیں۔ ٹڈی دل ایکری ڈی ڈی (Acrididae)فیملی سے تعلق رکھتی ہے یہ کیڑا سبز ،بھورے اور پیلے رنگوں میں پایا جاتا ہے ۔ پوری دنیا میں بیس اقسام کی ٹڈی دل پائی جاتی ہیں۔ جن میں سے زیادہ پائی جانے والی قسم صحرائی ٹڈی کی ہے (Schistocerca gregria)۔ ٹڈی دل کا حملہ زیادہ تر گرم اور خشک علاقوں میں پایا جاتا ہے ۔صرف تین عدد ٹڈی دل مل کر چند ہفتوں میں لاکھوں کا جھنڈ بنا سکتے ہیں ۔ ایک جھنڈ میں کروڑوں کی تعداد میں ٹڈیا ں ہوتی ہیں۔ یہ جھنڈ دس دن تک سمندرمیں بھی سفر کرسکتے ہیں ۔
ٹڈی دل کی حالتیں : ۔
ٹڈی دل دو حالتوں میں پائی جاتی ہے انفرادی اور اجتماعی ۔موسمی حالات کی تبدیلی (بارش کی کمی )،خوراک میں کمی اور انفرادی ٹڈیوں کی تعدا د میں اضافہ کی وجہ سے انفرادی ٹڈی دل اجتماعی ٹڈی دل میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔
شناخت ( انفرادی ):۔
انڈے پیلے اور بھورے رنگ کے ہوتے ہیں جو کہ گرم اور گیلی مٹی کے نیچے پائے جاتےہیں ۔
بچے سبزی یا سرمئی رنگ کے ہوتے ہیں جو بالغ سے مشابہ لیکن جسامت میں چھوٹے اور بغیر پروں کے ہوتے ہیں ۔
بالغ پر دار ، سست ، سرمئی یا بھورے ہوتے ہیں ان کی لمبائی50-60سے ملی میڑ تک ہوتی ہیں۔ نر ٹڈی دل کا پیٹ گول اور ہموار جبکہ مادہ ٹڈی دل کا پیٹ کنگری دار ہوتا ہے۔
شناخت( اجتماعی ):۔
انڈے پیلے اور بھورے رنگ کے ہوتے ہیں جو کہ گرم اور گیلی مٹی میں پائے جاتے ہیں ۔ بچے پیلے یا گلابی مائل ، بالغ سے مشابہ، جسامت میں چھوٹے اور بغیر پروں کے ہوتے ہیں ان کے جسم کے پچھلے حصے پر سیا ہ نشانات پائے جاتے ہیں بالغ پردار اور پیلے یا سبزی مائل ہوتے ہیں ۔
دورانِ زندگی (Life Cycle):۔
ایک مادہ ٹڈی دل اپنی پوری زندگی میں کل 300 انڈے،3 دفعہ وہ 6سے 10 دن کے وقفے سے دے سکتی ہیں اور 20 سے 40 دن کے بعد انڈون بچے نکل کر اردگرد موجود سبزے کو کھانا شروع کردیتے ہیں ۔ ایک بچہ 24سے 95 دنوں میں اردگرد موجود سبزے کو کھانا شروع کردیتا ہے ۔ بالغ ٹڈی دل 75سے 150 دن تک زندہ رہ سکتے ہیں پورا دورانِ زندگی 30سے 180 دنوں میں مکمل ہو جاتا ہے۔
نقصان:۔
انفرادی حالت میں ٹڈی دل کم نقصان پہنچاتی ہے ۔ جبکہ اجتما عی حالت ٹڈی دل بہت زیادہ نقصان کی وجہ بنتی ہیں ۔ یہ کیڑے پتے ، تنے ، پھول ، شاخوں اور بیج کو کاٹ کر کھاتے اور کترکتر کر ضائع کرتے ہیں۔ یہ ہر قسم کے پودہ جات کو کھا سکتے ہیں سوائے آک اور دھتورا کے۔ایک ٹڈی دل ایک دن میں دو گرام سبزہ کھا تی ہے ۔ بعض اوقات یہ کیڑے خوراک کی کمی کی صورت میں اپنی ہی کمزور اور مردہ ساتھیوں کو بھی کھا لیتے ہیں۔ فروری تا جون ٹڈی دل زیادہ تر بلوچستان میں پائی جاتی ہے ۔ جبکہ پنجاب اور سندھ میں جون تاستمبر تک پائی جاتی ہے۔
ٹڈی دل کی منتقلی :۔
بچے اردگرد موجود پودے اور جھاڑیوں میں رہتے اور کھاتے ہیں۔ سبزے کی کمی اور بارش نہ ہونے کی صورت میں دن کے وقت بالغ جھنڈ کی شکل میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو جاتے ہیں۔ جھنڈ سمندر میں بھی سفر کر سکتا ہے۔ پہلا جھنڈ پانی میں ڈھوب کر سطح پر آجاتے ہیں۔ اور بعد اترنے والے ان پر بیٹھ کر سفر کرتے ہیں ۔ جھنڈ ایک دن میں سو سے دوسو کلومیڑ کا سفر دو کلو میڑکی اونچائی پر اڑان بھرے سے طے کر سکتے ہیں ۔ ایک جھنڈ تقریباً 1200 مربع کلومیڑ تک پھیل سکتا ہے۔ اور ایک مربع کلومیڑ میں تقریباً پندرہ کروڑ تک ٹڈیا ں ہوسکتی ہیں ۔
انسداد /تلفی :۔
کھدائی کے ذریعے زمین میں موجود انڈوں کی تلفی
ٹڈیوں کے انڈ وں کی شناخت /نشاندہی کے بعد رقبہ کے اردگرد دو فٹ گہر ی اور ڈیڑھ فٹ چوڑی کھائیاں کود دی جائیں تا کہ بچے بھوک سے مر جاتے اور کھا ئیوں کو زہریلے دھوئیں یا مٹی بھر ختم کردیا جائے۔
ڈرم یا پٹاخے بجانے سے ٹڈی دل کو بھگایا جا سکتا ہے ۔
شعلہ بردار مشینوں کے ذریعے رات کے وقت پودوں پر بیٹھی ہوئی ٹڈیوں کو تلف کرسکتے ہیں۔
کیڑے مار دوا کو پاؤڈر چاک کے ساتھ ملا کر اسے ٹڈی دل پر بکھیرا جاسکتا ہےجسے دسٹنگ (Dusting) کہتے ہیں۔
ٹڈیوں پر قابو پانے والا سب سے اہم طریقہ کیمیکل سپرے ( Spraying)ہے
سفارش کردہ زرعی ادویا ت برائے ٹڈی دل
1-کلورپائری فاس EC40 (Chlorpyrifas)
20ملی لیڑ فی لیڑ
2-ڈیلٹا میتھرین EC2.5 (Deltamethrin)
3 ملی لیڑ فی لیڑ
3-سائپرمیتھرین (Cypermethrin)
5 فیصد محلول
4-بائی فینتھرین (Bifenthrin)
3 ملی لیڑ فی لیڑ
5-لیمبڈا سائی ہیلو تھرین EC2.5 (lambda Cyhalothrin)
3 ملی لیڑ فی لیڑ
6-میلا تھیان EC57 (Malatheion)
6 ملی لیڑ فی لیڑ
7-تھائیو ڈائی کارڈ (Thriodicard)
5 فیصد محلول
8-کاربرل WP85 (Carbryl)
1 کلوگرام فی 25 کلوگرام ریت
تحریر : ڈاکٹرمحمد نوید اسلم ملغانی
شعبہ پلانٹ پتھالوجی