مورخہ08 جون 2020
رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر شیخ زیدہسپتال انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ہسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں اپنی استعداد کار وطبی سہولیات میں مزید اضافہ کرے ۔
یہ ہدایات انہوں نے ضلعی رابطہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ڈسٹرکٹ منیجر این آر ایس پی ثمینہ اشرف سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجو دتھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاﺅ کے باعث انتظامیہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے تاہم شہریوں میں بھی احساس ذمہ داری اجاگر کرنا ہو گی کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں جبکہ ماسک کے استعمال کو اپنے معمولات زندگی میں شامل رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر حکومتی اقدامات اور انتظامیہ کی کوششیں بے نتیجہ ہیں ہم سب کو مل کر کورونا کے خلاف ایک طویل جنگ لڑنا ہے۔انہوں نے شیخ زید ہسپتال انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے حفاظتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرائیں جبکہ ہسپتالوں میں خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹرز و طبی عملہ تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے خدمات سر انجام دے۔انہوں نے این آر ایس پی کی جانب سے ضلع میں عوامی آگہی مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ این آر ایس پی مزید موثر انداز سے شہریوں کو کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کرنے کے لئے آگہی فراہم کرے۔
اجلاس میں سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے ضلع میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور دستیاب طبی وسائل بارے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ڈسٹرکٹ منیجر این آر ایس پی ثمینہ اشرف نے ضلع کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی آگہی مہم بارے آگاہ کیا۔
Load/Hide Comments