Dated:16-06-2020
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت ضلع میں جاری مختلف حکومتی اہداف کا جائزہ لینے کےلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم، ریاست علی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اقرار حسین جبکہ دیگر تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ سرکاری واجبات کی وصولی کا سوفیصد ٹارگٹ مکمل کیا جائے اس میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنرز خود اور اپنے ریونیو افسران کو فیلڈ میں نکالیں جبکہ روزانہ ریکوری رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس کو ارسال کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں ٹڈی دل کی موجودگی رپورٹ نہیں ہوئی تاہم فیلڈ ٹیمیں اپنے مواضعات میں سرویلنس کا عمل جاری رکھیں اور روزانہ کی رپورٹ فراہم کریں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایات جاری کی کہ وہ ٹڈی دل کے حوالہ سے روزانہ فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیکر رپورٹ فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے حکومتی حفاظتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اس ضمن میں کسی سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔
انہوں نے ضلع بھر میں پیٹرول کی طلب و رسد پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔انہوں نے ضلع بھر میں گرانفروش اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاررواائی کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دیگر فلاح عامہ کی مانیٹرنگ کے ساتھ ناجائز منافع خوروں کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک رکھا جائے۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ضلع میں آوارہ کتوں کی تلفی کے حوالہ سے بھی کارکردگی رپورٹ روزانہ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف امور بارے اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا
Load/Hide Comments