وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اراکین اسمبلی کی ملاقات۔

لاہور24 جون:
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اراکین اسمبلی کی ملاقات۔
4گھنٹے طویل ملاقات میں حلقوں کے مسائل، ترقیاتی کاموں اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال-

وزیراعلیٰ اراکین اسمبلی کی تجاویز اور سفارشات خود نوٹ کرتے رہے-
وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی کی جانب سے حلقو ں کے مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے موقع پر ہی احکامات جاری کئے-
اراکین اسمبلی کی بہترین بجٹ اور جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے 35فیصد فنڈز مختص کرنے پر وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کو مبارکباد-
جنوبی پنجاب کی ترقی کو سابق دور میں بری طرح نظر انداز کیا گیا-اراکین اسمبلی
تحریک انصاف کی حکومت نے آپ کی قیادت میں پہلی بار جنوبی پنجاب کو اس کا حق دیاہے-اراکین اسمبلی

وزیراعلیٰ کا مرحلہ وار پروگرام کے تحت ہر ضلع میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان-
جس ضلع میں یونیورسٹی موجود نہیں،وہاں یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا-عثمان بزدار
بارڈر ملٹری پولیس کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کر لیا گیاہے-عثمان بزدار
بھرتیاں میرٹ اور شفاف طریقے سے ہوں گی-عثمان بزدار
جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مختص فنڈز کسی اور مقصد کے لئے ا ستعمال نہیں ہوں گے-عثمان بزدار
ہماری حکومت جنوبی پنجاب کے فنڈز وہاں کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہی خرچ کرے گی-عثمان بزدار
جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے رول ماڈل بنائیں گے۔عثمان بزدار
دریائے سندھ کے کٹاؤ کے باعث لیہ اور راجن پور کے علاقوں کو بچانے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت-

محکمہ آبپاشی اس ضمن میں فوری طورپر ماڈل سٹڈی کرا کر اقدامات کرے-عثمان بزدار
سابق دور میں نمائشی منصوبوں کے فیتے کاٹے گئے-عثمان بزدار
ہماری حکومت نے اس غلط روایت کا خاتمہ کیاہے-عثمان بزدار
محکمہ آبپاشی کے موجودہ انفراسٹرکچر کو بحال کریں گے-عثمان بزدار
رجب طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ کا دوسرا مرحلہ جلد مکمل ہوجائے گا-عثمان بزدار
مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان دورویہ سڑک کا منصوبہ بھی آخری مرحلے میں ہے-عثمان بزدار
مظفر گڑھ او رراجن پور میں یونیورسٹیاں بنائیں گے -عثمان بزدار
مظفر گڑھ میں سڑکوں کی دیکھ بھال کے لئے مختص فنڈز کے غلط استعمال کی شکایت کی انکوائری کاحکم-
تحقیقات کر کے آج شام تک رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے-عثمان بزدار
ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ پیکیج میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کروں گا-عثمان بزدار
میں خود منصوبوں پر ہونے والے کام کی مانیٹرنگ کررہاہوں -عثمان بزدار
وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم اور اینٹی کرپشن کے ادارے کو بھی چیک اینڈ بیلنس کی ہدایت کی ہے-عثمان بزدار
راجن پور او رلیہ میں مد ر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جائیں گے -عثمان بزدار
لیہ میں بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی کے سب کیمپس کو اپ گریڈ کیاجائے گا-عثمان بزدار
ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری ترجیح ہے-عثمان بزدار
پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے اتھارٹی قائم کی گئی ہے-عثمان بزدار
ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں -عثمان بزدار
اراکین اسمبلی کی نشاندہی پر نئے کالجز کی تعمیر کے لئے فزیبلٹی رپورٹس مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں -عثمان بزدار
لیہ،مظفر گڑھ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں ضرورت کے مطابق ریسکیو 1122 کے سٹیشن بھی قائم کئے جائیں گے-عثمان بزدار
شہروں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانا ایڈمنسٹریٹرز کی ذمہ دار ی ہے-عثمان بزدار
صفائی کے نظام میں بہتری کے لئے ایڈمنسٹریٹرز کو متحرک کردار ادا کرنا ہوگا-عثمان بزدار
پانی چوری کے واقعات پر کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی-عثمان بزدار
پانی چوری کے واقعات کی روک تھام کیلئے متعلقہ ادارے اور محکمے فعال انداز میں موثر اقدامات جاری رکھیں -عثمان بزدار
ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لئے ہر طرح کے وسائل فراہم کریں گے -عثمان بزدار
ایم ایم روڈ کو کشادہ کرنے کا منصوبہ بھی شروع کیاجارہاہے-عثمان بزدار
 نکلسن روڈ کو نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کے نام سے منسوب کرنے کے فوری نوٹیفکیشن کے اجراء کا حکم-
علی پور سے ترنڈہ محمد پناہ تک سڑک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنائی جائے گی-عثمان بزدار
مظفر گڑھ میں انڈسٹریل سٹیٹ قائم کرنے کا منصوبہ بھی بنایا گیاہے-عثمان بزدار
کرپشن نے پہلے ہی ملک کا بیڑا غرق کیاہے-عثمان بزدار
میں کسی کرپٹ اہلکار کو برداشت نہیں کروں گا-عثمان بزدار
وزیراعلیٰ کا کرپٹ سرکاری افسران و اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کاحکم-
اراضی سنٹرز کے حوالے سے شکایات کے ازالے کے لئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل –
کمیٹی میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی او رڈی جی لینڈ ریکارڈ اتھارٹی شامل ہوں گے –
کمیٹی ایک ماہ کے ا ندر جامع سفارشات وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی-
115نئے اراضی سنٹرز کی تعمیر کے منصوبے میں ایک دن کی بھی تاخیر برداشت نہیں کروں گا-عثمان بزدار
یہ سنٹرز دسمبر تک ہر صورت مکمل ہونے چاہئیں -عثمان بزدار
 ارکان اسمبلی سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا- عثمان بزدار
پنجاب اسمبلی کے تمام ارکان کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں – عثمان بزدار
اراکین اسمبلی نے فرداً فرداً اپنے حلقوں اور علاقوں کے مسائل کے ساتھ ترقیاتی کاموں کے بارے میں تجاویز دیں –
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری،صوبائی وزراء محسن لغاری، سردار حسنین بہادر دریشک،رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری،چیف وہپ پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن، آر پی او ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں