رحیم یارخان( ) شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال میں 2020 chemcon گیارہویں پاکستان سوسائٹی آف کیمیکل پتھالوجسٹ کانفرنس کا آغاز،جسکے مہمان خصوصی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرطارق احمد(نیوروسرجن) تھے کرونا کی موجودہ وباء کے تناظر میں یہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی ورچوئل آن لائن کانفرنس ہے جس میں انٹرنیٹ کے ذریعے پورے پاکستان سے 60سے زیادہ ماہر پتھالوجسٹ نے حصہ لیا، شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال سے 40ہیڈ انچارج پروفیسرزنے احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کی،
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنپسل پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد نے کہاکہ یہ کانفرنس مارچ 2020میں ہوناتھی لیکن کرونا وباء کی وجہ سے اسکوکینسل کیا گیااوراب یہ کانفرنس آن لائن ہورہی ہے جو بڑی اہمیت کی حامل ہے،اس علمی اورتحقیقی کانفرنس میں پورے ملک سے ماہرین حصہ لے رہے ہیں اورموجودہ وباء سے متعلق تحقیقی مقالے بھی پڑھیں گے۔ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمدعبدالرحمن، ہیڈآف انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمدبلال غفور کو اس کانفرنس کی کامیابی کا ستون بتایا،چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالرحمنٰ نے تمام شرکاء کاشکریہ ادا کیا،انہوں نے خصوصی طور پر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز، پروفیسر ڈاکٹر رضوان ہاشم اور پروفیسر ڈاکٹر اسماء شوکت کے تعاون کو سراہا، انہوں نے ڈیپارٹمنٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی محنت اورآرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران پروفیسر ڈاکٹر سلیمان خان،محمدعلی ملک، پروفیسر شہبازحسین، ڈاکٹر صباحت حیدر، ڈاکٹر محمد بلال غفور،ڈاکٹر نبیلہ راؤف، اورڈاکٹر عمرخالد چیمہ کی محنت کو خراج تحسین پیش کیا،کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر مسعودالحق، ایم ایس ڈاکٹر آغاتوحید احمد، پروفیسر ڈاکٹر ظہیر مصطفیٰ،پروفیسر ڈاکٹر معظم علی عاطف، پروفیسرڈاکٹر محمد سلیم لغاری، اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر شمع اقبال، ڈاکٹر عمارہ، پروفیسرڈاکٹر حسن محمود تبسم، پروفیسرڈاکٹرطارق غفور، ڈاکٹر سجاداحمد،ڈی ایم ایس جنرل ڈاکٹرراناالیاس احمد، ڈاکٹر شفیق احمد ودیگر ڈاکٹرز کی ایک کثیر تعداد موجودتھی،کانفرنس میں گورنمنٹ کے جاری کردہ تمام ایس اوپیزپر عملدرآمدکیاگیا اورشرکاء کے درمیاں مناسب فاصلہ برقرار رکھا گیا۔
Load/Hide Comments