رحیم یارخان ( )شیخ زید میڈیکل کالج میں پہلی ورچوئل کانفرنس کیم کان 2020 کااختتام ہوگیا، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل پروفیسرڈاکٹرطارق احمد(نیوروسرجن) تھے۔
کانفرنس کا انعقاد پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام کیاگیا،ہیڈ آف پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹرعبدالرحمان نے کانفرنس کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا، انہوں نے بتایاکہ اس کانفرنس کا انعقاد مارچ میں ہونا تھا مگرکرونا وائرس کی وجہ سے اس موخرکرنا پڑا،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل ڈاکٹرطارق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ کانفرنس بڑی اہمیت کی حامل ہے جس میں کم وبیش پاکستان کے تقریباً 60ماہرپتھالوجسٹ نے شرکت، اوراس کانفرنس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، کانفرنس کے انعقاد سے ڈاکٹروں کو پتھالوجی میں ہونے والی تحقیقات سے آگاہی ملے گی۔: پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ ایسا ہے جو کسی بھی مرض کی تشخیص میں اہم کردار ادا کرتاہے،: کورونا وائرس کے تشخیص میں پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والی نئی تحقیات سیکھنے کو ملی ہیں۔
انہوں نے کامیاب کانفرنس کا انعقاد کرانے پر آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر بلال غفور کی کوششوں کو سراہا۔پروفیسر ڈاکٹرعبدالرحمن اورڈاکٹر بلال غفور نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ کانفرنس بلاشبہ آنے والے وقتوں میں بہت کارگرثابت ہوگی۔ایم ایس ڈاکٹر آغاتوحید احمد نے کانفرنس کو ڈاکٹرز کے لیے ایک اہم اورمفید معلومات قراردیا، پروفیسر ڈاکٹر مسعودالحق،پروفیسر ڈاکٹر شہبازاحمد نے بھی خطاب کیا اوراس کانفرنس کو بڑی اہمیت کی حامل قراردیا۔آخر میں ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید احمداور شرکاء میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر پروفیسرڈاکٹر محمدسلیم لغاری،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شمع اقبال، محمد علی ملک، ڈی ایم ایس ڈاکٹر رانا الیاس احمد،پروفیسر ڈاکٹرمعظم علی عاطف، ڈاکٹرعمارہ، پروفیسرڈاکٹرحسن محمود تبسم، پروفیسرڈاکٹرطارق غفور، پروفیسرڈاکٹرظہیرمصطفیٰ، ڈاکٹرشفیق احمد، ڈاکٹر سجاد احمد، ودیگر موجودتھے۔