جعلی سم کارڈز تیار کرکے امدادی پروگرامز سے رقوم لوٹنے والے ملزم گرفتار،

رحیمیارخان( )تفصیلات کے‌مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لیاقت پور میں کاروائی کرتے ہوئے جعلی سم کارڈز تیار کرکے پنجاب حکومت کے جاری امدادی پروگرامز سے رقوم لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزم یعقوب جعلی انگوٹھوں کے نشانات پر سم کارڈ کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ،احساس پروگرام اور دوسرے امدادی پیکجز سے لوگوں کے نا م پر لوٹ ما ر کرتا تھا۔مخبر کی اطلاع پر تحصیل لیاقت پور کے شہر ترنڈہ محمد میں چھاپہ ما ر کر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔جس سے 2 سم کارڈ ایکٹویشن ڈیوائسز،ایک انٹر نیٹ ڈیوائس،110 سے زائد مخلتف کمپنیوں کے سم کارڈ،8 اے ٹی ایم کارڈز، و دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ۔ملزم پر مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں