”یوم عزم و ہمت“

رحیم یار خان ( )حکومت پنجاب کی ہدایت پر کوروناوبا کے100دن مکمل ہونے پر اس کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے اداروں خصوصا ڈاکٹرز و طبی عملہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ضلع بھر ”یوم عزم و ہمت“ منایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر زنے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹرز، طبی عملہ، ریسکیو1122، پولیس سمیت دیگر اداروں میں جاکر انہیں پھول پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نیک پیغام پہنچائے۔اس موقع پر تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر نے کورونا سے لڑنے والے اور کورونا کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے مختص ڈاکٹر اور پیرا میڈک سٹاف کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں