کورونا اور جرائم کے خلاف نبرد آزما پولیس فورس کے ہر جوان اور آفیسر کی حفاظت کا ذمہ دار ہوں۔ ڈی پی او

رحیم یارخان ( ) ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا ہے کہ کورونا اور جرائم کے خلاف نبرد آزما پولیس فورس کے ہر جوان اور آفیسر کی حفاظت کا ذمہ دار ہوں۔

کورونا کے خلاف حفاظتی ماسک، سنیٹائزر اور دیگر سہولیات کی فراہمی تواتر سے جاری ہیں۔ اہلکاروں نے فرنٹ لائن فورس کا کردار ادا کر کے عوام کے حقیقی محافظ اور قانون کے رکھوالے ہونے کا حق ادا کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او منتظر مہدی نے پولیس افسران وجوانوں کو کورونا کے آغاز سے لے کر تاحال ہر وہ سہولت فراہم کی ہے جو کورونا سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے اس دوران انہوں نے ضلع کے ہر تھانہ، پولیس چوکی، پولیس کمپس پر حفاظتی ماسک، سینیٹائزرز اور دیگر کیٹس کی فراہمی یقینی بنائی اور یہ سلسلہ جاری ہے اور کورونا کے کنٹرول اور ملک سے خاتمے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی پی او منتظر مہدی نے پولیس افسران اور اہلکاروں سے کہہ رکھا ہے کہ جہاں پر کسی سہولت کی کمی واقع ہو فوری طور انہیں آگاہ کیا جائے وہ اول تو ایسا ہو گا نہیں کہ آپ کی حفاظت کے لیے ضروری سامان مہیا نہ کیا جائے، کیوں کہ آپ لوگ ہی ہیں جو کہ دوسروں کو اس مرض اور وبا سے بچانے کے لیے انہیں گھروں میں محدود کرتے ہیں اور خود ضلع کے چپہ چپہ پر فرائض کی ادائیگی کے لیے ہمہ وقت موجود رہتے ہیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ وہ کورونا اور جرائم کے خلاف نبرد آزما رحیم یارخان پولیس فورس کے ہر ہر سپاہی اور افسران کے محافظ ہیں اہلکاروں نے فرنٹ لائن فورس کا کردار ادا کر کے عوام کے حقیقی محافظ اور قانون کے رکھوالے ہونے کا حق ادا کیا جس پر وہ انہیں خراج تحیسن پیش کرتے ہیں اور آئندہ بھی امید کرتے ہیں کہ عوام کی جان ومال کوخطرہ خواہ جرائم پیشہ سے ہو یا پھر کسی وبا یا مرض سے رحیم یارخان پولیس کبھی بھی بیک فٹ پر نہیں جائے گی اور اپنے پیشہ ورانہ امور پوری دیانت داری اور جاں فشانی ست سرانجام دیتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں