وزیراعظم عمران خان کی طرف سے رضاکارانہ سماجی خدمات کے حصول کیلئے ٹائیگرفورس کاقیام مثالی قدم ہے،،

مورخہ08 جولائی 2020
رحیم یار خان( ) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے رضاکارانہ سماجی خدمات کے حصول کیلئے ٹائیگرفورس کاقیام مثالی قدم ہے جس کی بدولت انسداد کورناوائرس،ٹڈی دل کے مسائل اور مشکل کے دیگر اوقات میں سرکاری اداروں کی مدد، دکھی انسانیت کی خدمت اور انسانی بھلائی کے کاموں میں انسانی وسائل کی دستیابی کے حوالے سے خاطرخواہ سہولت میسر آئیگی۔اس سلسلے میں ٹائیگر فورس کی خدمات کے امور کو منظم اورمربوط بنانے کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ٹائیگر فورس کے جوانوں میں ماسک، جیکٹس، کیپ سمیت دیگر ضروری سامان فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میونسپل کارپوریشن کے جناح ہال میں منعقدہ تقریب میں ایم پی اے چوہدری آصف مجید، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر گڈ گورننس ٹیم رانا مسعود مجید، ضلعی صدر پی ٹی آئی چوہدری ظفر اقبال وڑائچ، پی ٹی آئی رہنما چوہدری فاروق وڑائچ، چوہدری نعیم شفیق، حسن خان نیازی، اشفاق خان ایڈووکیٹ، شمیل مرزا، احسن اقبال سمیت ضلع بھر سے ٹائیگر فورس کے نوجوانوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹائیگر فورس کی کامیابی کیلئے حقیقی عزم کیساتھ قدم بڑھا رہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹائیگر فورس کے جوانوں کی معاونت اور انہیں سہولت فراہم کرنا ہے یہ نوجوان عوام کے مسائل کے خاتمہ اور فلاح وبہبود میں معاون کردار ادا کریں گے۔ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے سماجی خدمات کیلئے اپنے آپ کو پیش کرکے قومی فریضہ کی ادائیگی میں گرانقدر جذبوں کااظہار کیاہے جن کی بے لوث خدمات کی بدولت انسانی خدمت سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے عزم کی تکمیل ہوگی۔

ضلعی صدر پی ٹی آئی چوہدری ظفر اقبال وڑائچ نے کہا کہ حکومت اور سرکاری ادارے کورنا وائرس کی روک تھام سمیت دیگر عوامی فلاحی سرگرمیوں کیلئے سرگرم عمل ہیں جنکی کوششوں کو مزید مستحکم و کامیاب بنانے کیلئے ٹائیگر فورس کے رضا کارہراول دستے کاکام دینگے ا نہوں نے کہاکہ سمارٹ لاک ڈاو ¿ں کو کامیاب بنانے کیلئے بھی ٹائیگر فورس کے رضا کاراہم فلاحی کردار ادا کررہے ہیں اور آئندہ بھی وہ قومی خدمت کا فریضہ اسی عزم وجذبے سے جاری رکھیں گے کیونکہ ان مشکل حالات میں ہمیں کورنا وائرس کیساتھ رہنے کا فن وطریقہ کار سیکھنا ہے۔ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر رانا مسعود مجید نے کورنا ریلیف ٹائیگرفورس کے قیام کے مقاصد، رضاکارانہ خدمات کیلئے کو منظم بنانے اور امدادی سرگرمیوں کے طریقہ کار، شرائط وضبواط، ضابطہ اخلاق اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تحصیل، یونین کونسلز اور تھانہ کی سطح پر ٹائیگر فورس کو منظم کیاجارہاہے اس سلسلے میں پرعزم اور فلاحی خدمات فراہم کرنے کے خواہشمند رضا کاروں کی توانائیوں کو بھرپورانداز میں بروئے کار لایاجائیگاجس سے کورناوائرس کے انسداد اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمدکے حوالے سے آگاہی پیداکرنے میں مدد مل رہی ہے۔چوہدری فاروق وڑائچ اور چوہدری نعیم شفیق نے کہا کہ ٹائیگرفورس کی خدمات کے حصول کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کے انقلابی قدم کو کامیاب بنائینگے۔ انہوں نے کہاکہ ٹائیگر فورس کے رضا کارانسانی بھلائی کیلئے محنت اور اخلاص سے خدمات انجام دے رہے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ اجرعظیم سے نوازے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں