سال 2020 میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالہ جات کی تعداد گذشتہ سال سے دوگنا ہے, پروفیسر ڈاکٹرسلیمان طاہر

رحیم یارخان( )وائس چانسلرخواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹرسلیمان طاہر نے کہا ہے کہ سال 2020 میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالہ جات کی تعداد گذشتہ سال سے دوگنا ہے اور اس میں مزید بہتری لائی جائیگی، تمام شعبہ جات کے سربراہان اورفیکلٹی ممبران اس کے لئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں گے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے سربراہان اور فیکلٹی ممبران کی منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے کی۔ اس میٹنگ میں تمام پرفارمنس انڈیکیٹرز کا کا جائزہ لیا گیا۔ جنوری سے اب تک یونیورسٹی سے شائع ہونے والے تحقیقی مقالاجات کی تعداد 212 ہے جو سال 2019 سے دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔پروفیسرداکٹر سلیمان طاہر نے کہاکہ دستیاب وسائل کے بہتر استعمال سے یونیورسٹی اخراجات میں واضح کمی آئی ہے جس کا فائدہ سٹوڈنٹس کو آئندہ سمیسٹرز میں سکالر شپس کی صورت ہو گا۔ہم دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے مزید اخراجات میں کمی لاکر سٹوڈنٹس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں گے،میٹنگ میں سمیسٹر خزاں 2020 کے داخلوں، تحقیق اور تدریس کے حوالے سے نئے اہداف کا بھی تعین کیا گیا۔ میٹنگ کے اختتام پر فیکلٹی کے سوالات کا سیشن بھی ہوا۔ اس موقع پر ڈین اف آل فیکلٹیز، تمام ایسوسی ایٹ ڈینز اور اسسٹنٹ ڈینز بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں