“معروف سیاسی شخصیت کارکشہ مضرصحت برائلر گوشت سپلائی کرتے پکڑاگیا”

رحیم یار خان ( ) معروف سیاسی شخصیت کارکشہ مضرصحت برائلر گوشت سپلائی کرتے پکڑاگیا،

پنجاب فوڈاتھارٹی ، محکمہ لائیوسٹاک اور پولیس کی کارروائی پر رکشہ ڈرائیورمالک کانام بتاکرفرار، رکشہ ومضرصحت گوشت پنجاب فوڈاتھارٹی نے تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز اطلاع ملنے پر پنجاب فوڈاتھارٹی، لائیوسٹاک اور پولیس اے ڈویژن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرغی مارکیٹ اندھے والاپل سے ترنڈہ سوائے خان سپلائی رکشہ پر لے جاتے ہوئے مضرصحت گوشت بھاری مقدار میں برآمد کرلیااور ڈرائیور سے گوشت بارے معلوم کیاتو اس نےبتایاکہ گوشت سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالطیف بھٹی کی دکان کاہے اور عوامی رش کافائدہ اٹھاکر چکمہ دے کرفرارہوگیاجس پر پنجاب فوڈاتھارٹی حکام نے مضرصحت گوشت قبضہ میں لے کر رکشہ برآمد کرلیادوران تحقیقات پنجاب فوڈاتھارٹی حکام،

وٹرنری ڈاکٹر زاہدسلیم نے گوشت مضرصحت قراردیالیکن لائیو سٹاک حکام کی رپورٹ کے باوجود پنجاب فوڈاتھارٹی اور پولیس بااثر شخصیت کیخلاف مقدمہ درج کرنے میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے ، ذرائع نے بتایاکہ چندماہ قبل بھی عبدالطیف بھٹی کی دکان پنجاب فوڈاتھارٹی نے ناقص صفائی ومضرصحت گوشت برآمدکرکے سیل اورجرمانہ کیاتھاشہری وسماجی حلقوں نے انسانی جانوں سے کھیلنے والے ملزم کیخلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں