رانا اعجاز احمد (مرحوم) کی وفات پر اظہار افسوس کے لئے جرنلسٹ پینل رحیم یار خان کے وفد کی ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس آمد”

مورخہ09 جولائی 2020
رحیم یار خان( )ڈائریکٹر آرٹ کونسل بہاولپور رانا اعجاز احمد (مرحوم) کی وفات پر اظہار افسوس کے لئے جرنلسٹ پینل رحیم یار خان کے وفد کی ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس آمد۔

وفد میں قیصر غفور چوہدی، مخدوم غلام عباس، جاوید چوہدری، چوہدری شہباز احمد، چوہدری فاروق سندھو، فیاض احمد، انوار احمد، ثاقب سندھو سمیت دیگر جرنسلٹ موجود تھے۔جرنلسٹ پینل کے وفد نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس رحیم یار خان میں عتیق احمد سے سابق ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور/ڈائریکٹر آرٹ کونسل رانا اعجاز کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات بلندی او رلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ ایک بہترین صلاحیتوں کے حامل آفیسر سے محروم ہو گیا ہے جنہوں نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دیں اور صحافیوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے ان کے مسائل حل کرانے میں اپنا کردار ادا کیا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس کے اعلیٰ درجات عطا فرمائے(امین)۔

اپنا تبصرہ بھیجیں