“ہوٹلز، ریسٹورنٹس اینڈ مارکی ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس”

رحیم یارخان( ) ہوٹلز، ریسٹورنٹس اینڈ مارکی ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس،

زیرصدارت چوہدری اسدامین مقامی ہوٹل میں منعقدہوا، جس میں رحیم یار خان، لیاقت پور، خانپوراور صادق آبادسے اعظم شبیر، حسن احتشام، عمران شبیر، عبدالوحیدبھٹی، محمدحسنین، سلمان احمد، شہبازخالد، محمدساجد، عدیل چیمہ، عاصم، محمدامجد، محمدآصف امین، محمدشاہد بشیر ودیگر نے شرکت کی، اجلاس میں شرکاء نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سکولوں کی طرح ہوٹلز، ریسٹورنٹس اینڈ مارکیز کو کھولنے کااعلان کیاجائے، ہوٹل انڈسٹری بحران کاشکار ہے 4ماہ سے معاشی مسائل بڑھ رہے ہیں، مرکزی اورصوبائی سطح کے بعد ضلعی سطح پراحتجاجی تحریک شروع کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ ہوٹلز، ریسٹورنٹس اورمارکیز ایس اوپیز کے ساتھ کھولے جائیں جن پرعملدرآمد یقینی بنائیں گے،

انہوں نے کہاکہ ہوٹلز، مارکیزاوربینکوئیٹ ہالز کی میٹنگ اس مقصدکے لیے منعقد کی ہے تاکہ زیادہ مسائل پیدانہ ہوں، ٹیکسز کے حوالے سے ہوٹلز، لانز، مارکیز کے ٹیکسوں کانفاذمختلف ہے اس لیے ایس او پیز بھی مختلف ہوں گے،انہوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیاکہ 13جولائی کو ضلعی سطح پرڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہراحتجاج کریں گے اورتحصیل سطح پربھی پریس کلب کے باہراحتجاج کیاجائے گا، انہوں نے کہاکہ ملک کی جی ڈی پی میں فوڈانڈسٹری اضافہ کررہی ہے حکومت فوری فوڈانڈسٹری کھولنے کااعلان کرے، اس موقع پر تمام شرکاء نے تنظیم سازی کے حوالے سے بھی تجاویز دیں اور جلد ضلعی وتحصیل باڈی کااعلان کرنے کایقین دلایاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں