“شادی ہال سے وابستہ کاروباری افراد کا انوکھا احتجاج”

رحیم یار خان(نمائندہ خصوصی)شادی ہال سے وابستہ کاروباری افراد کا ڈھول بجا کر پریس کلب کے باہر انوکھا احتجاج ,

شادی ہال مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت ایس او پیز کے تحت کاروبار کی اجازت دی جائے،تفصیل کے مطابق پریس کلب کے باہر شادی ہال اور مارکی ایسوسی ایشن کے افراد کے ہمراہ شادی ہال سے جڑے کاروباری افراد نے پریس کلب کے باہر انوکھا احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شادی ہال میں ملازمت کرنے والے مزدوروں اور شادی ہال اور مارکی سے جڑے ہوئے کاروباروں میں کام کرنے والے مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں 4 ماہ سے کاروباری بندش کے باعث ملازمین اور مزدوروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر احتیاطی تدابیر کے تحت ایس او پیز جاری کرے اور کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ مزدور کے گھروں کا چولہا چل سکے شادی ہال مالکان کا کہنا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع ہوگا اور اگلا احتجاج وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر ہوگا,

اپنا تبصرہ بھیجیں