اسلامیہ یونیورسٹی اور حکومت پنجاب کے اشتراک سے ہیپاٹائٹس فری کیمپس مہم کا تیسرا مرحلہ”

بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور حکومت پنجاب کے اشتراک سے ہیپاٹائٹس فری کیمپس مہم کا تیسرا مرحلہ بغداد الجدید کیمپس میں جاری ہے۔

انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے آج میڈیکل سنٹر کا دورہ کیا اور تیسرے مرحلے کی ویکسین کے لیے آنے والے طلبہ وطالبات، فیکلٹی ممبران اور ملازمین کے لیے فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس ویکیسن مہم کے 23ہزار سے زائد طلبہ وطالبات، اساتذہ اور ملازمین مستفید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور وطن عزیز کی پہلی جامعہ ہے جوہیپا ٹائٹس فری جامعہ کہلائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت صحت عامہ کے لیے بہت اہم اقدامات کر رہی ہے اور ہیپا ٹائٹس کی مفت ویکسینیشن کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا انتخاب انتہائی احسن اقدام ہے۔انہوں نے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر بہاول پور محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر اورنگزیب ملک، پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی، ڈاکٹر آصف نوید رانجھا اور ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں