پولیس نے دریائی علاقوں میں ڈاکوؤں کی گزر گاہوں کا گھیراؤ کر لیا۔

رحیم یارخان ( ) پولیس نے دریائی علاقوں میں ڈاکوؤں کی گزر گاہوں کا گھیراؤ کر لیا۔

جرائم پیشہ عناصر کا گھیرا تنگ کر کے عوام کی جان ومال کاتحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔ جرم کر کے وقتی طور پر چھپا جا سکتا ہے لیکن قانون کی گرفت سے بچا نہیں جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او منتظر مہدی نے ایس پی فراز احمد، اے ایس پی محمد شعیب، ایس ایچ او تھانہ آباد پور اور انچارج ایلیٹ پولیس فورس محمد منیر احمد نے ہمراہ دریائی علاقوں میں قائم کی جانے والی پولیس پوسٹ کے دورہ کے دوران علاقہ کا جائزہ لیتے ہوئے گفتگو کے دوران کیا،

انہوں نے کہا کہ اغواء کار اور ڈاکو پانی اور جنگلوں، دور افتادہ اور بین الصوبائی علاقوں کے سنگم پر رہ کر غلط فہمی کا شکار ہیں کہ وہ واردات کریں کے اور پھر محفوظ سمجھی جانے والی کمین گاہوں میں اپنی من چاہی زندگی گزاریں گے لیکن یہ اب ممکن نہیں رہا رحیم یارخان پولیس کو نہ ہی کسی رستے کی بھول ہے اور نہ ہی جرائم پیشہ ان کی دسترس سے ناممکن فاصلے پر ہیں ہم اس وقت صادق آباد سے لے کر ترنڈہ محمد پناہ تک کے دریائی علاقوں میں پائی جانے والی جرائم پیشہ عناصر کی گزر گاہوں پر مختلف قسم کی نگرانی کا نظام فعال کر چکے ہیں اور اس سلسلہ میں مقامی پولیس اور جرائم مخالف قوتیں و اہل علاقہ ہمارے ساتھ ہیں جس کی وجہ سے اب مجرمان کی گزر گاہوں کا گھراؤ کر لیا گیا ہے اور دیگر راستوں پر بھی سورسز کے زریعے نگرانی کی جا رہی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور کچہ کے ڈاکوؤں کی نکل و حرکت کو محدود کر کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو اپنی روش بدل کر امن اور شریفانہ زندگی کا انتخاب کرنا ہو گا نہیں تو پھر قانون کے آہنی شکنجے کسنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں