بہاول پور شہر کی تزئین وآرائش اور خوبصورتی میں اضافے کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے

بہاول پور( )انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلرنے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور علاقے کی سماجی ومعاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

بہاول پور شہر کی تزئین وآرائش اور خوبصورتی میں اضافے کے لیے یونیورسٹی کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اِداروں کے اشتراک وتعاون سے پہلے بھی بہت سے منصوبوں پر کام کیا۔ فرید گیٹ سے لائبریری چوک تک روڈ کے ساتھ دیواروں پر یونیورسٹی آرٹ کالج کے طلباء وطالبات نے خوبصورت نقش ونگار سے سجایا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ان دیواروں کو دوبارہ پینٹ کیا جائے گا۔

حال ہی میں خواجہ فرید کیمپس ریلوے روڈ پر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے تعاون سے نقش ونگار بنائے جارہے ہیں۔ اسی طرح شہر کے مختلف چوکوں اور چوراہوں کو خوبصورت بنانے کے لیے یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے اساتذہ اور طلباء وطالبات نے ڈیزائنگ اور منصوبہ بندی میں بھرپور تعاون کیاجسے مزید فروغ دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں