اسلامیہ یونیورسٹی میں فیکلٹی آف لرننگ کے آٹھ شعبہ جات میں بی ایس اور ایم اے کے داخلے جاری ہیں۔

بہاول پور( ) ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹرشیخ شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ فیکلٹی آف لرننگ کے آٹھ شعبہ جات میں بی ایس اور ایم اے کے داخلے جاری ہیں۔

انجینئر پروفیسر ڈاکٹرا طہر محبوب وائس چانسلر کی ہدایت پر طلباء وطالبات کے لیے یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں بی ایس کے تیسرے اور ایم اے کے پانچویں سمسٹر میں تجوید القرآن کے مضمون کا اجراء کیا گیا ہے۔ فیکلٹی آف اسلامک لرننگ میں گزشتہ ایک برس میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھرپور کارکردگی کا مظاہر ہ کیا اور تحقیقی سرگرمیوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ گذشتہ سال ساتویں بین الاقوامی سیرت کانفرنس کا انعقاد ہو اجس میں پاکستان سمیت پانچ برادر اسلامی ممالک سے مندوبین شریک ہوئے۔

اِسی طرح وائس چانسلر کی خصوصی دعوت پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے قومی سیرت کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔داخلوں کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عربی، اسلامیات، قران’ حدیث وسیرت، فقہ وشریعہ، تقابل ادیان وبین المسالک ہم آہنگی اور ٹرانسلیشن سٹڈیز میں بی ایس اور ماسٹر کے مارننگ وایوننگ پروگراموں میں داخلے جاری ہیں۔ اس کے علاوہ قرآ ن فہمی کے لیے خصوصی عربی ڈپلومہ متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کی جانب سے حالیہ کوششوں کے نتیجے میں طلبا وطالبات کے لیے سکالرشپس کی رقوم میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ اِسی طرح ہاسٹل، ٹرانسپورٹ اور میڈیکل کی معیاری سہولیات کے سبب اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نئے آنے والے طلباء کے لیے اعلیٰ تعلیم کا بہترین انتخاب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں