“اسلامیہ یونیورسٹی اور سینٹر فار گلوبل سٹریٹجک سٹڈیز کے مابین تحقیقی سرگرمیاں”

بہاول پور( ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور سینٹر فار گلوبل سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد کے مابین تحقیقی سرگرمیوں،

سیمینارز اور ورکشاپس کے انعقاد کو فروغ دیا جائے گا۔ اس بات کا اظہار انجینئر پروفیسر ڈاکٹرا طہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور میجر جنرل (ر)سید خالد عامر جعفری، صدر سینٹر فار گلوبل سٹریٹیجک سٹڈیز کے مابین اسلام آباد میں ایک ملاقات کے دوران کیا گیا۔اس موقع پر میجر جنرل حافظ مسرور احمد (ر)، وائس پریذیڈنٹ، لیفٹیننٹ کرنل (ر) خالد تیمور اکرم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں اِداروں کے اشتراک سے مختلف تحقیقی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی فیکلٹی ممبران کو ملکی اور عالمی سطح کی کثیر الجہتی سرگرمیوں میں شرکت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اِسی طرح جامعہ اسلامیہ بہاول پور کو نامور بین الاقوامی جامعات کے ساتھ اشتراکِ عمل بڑھانے اور فیکلٹی کے تبادلے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں