مارکیٹ کمیٹی رحیمیارخان الیکشن”حاجی ظہور گجر چیئرمین جبکہ چوہدری ساجد منیر بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر

مورخہ22 جولائی 2020
رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر علی شہزا دکی زیر صدارت مارکیٹ کمیٹی غلہ منڈی رحیم یار خان کےلئے چیئر مین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کے لئے الیکشن کا انعقاد کیا گیا ۔

حاجی ظہور گجر چیئرمین جبکہ چوہدری ساجد منیر بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہو گئے۔اس موقع پر ای اے ڈی اے مارکیٹنگ سمیع اللہ چوہدری، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اسماءاطہر ، جنرل باڈی ممبر ایف پی سی سی آئی چوہدری جاوید ارشاد، حاجی عبدالجبار وک سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے قواعد و ضوابط کے تحت چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدہ کےلئے سامنے آنے والے امیداواران کے تجویز کنندہ و دیگر ممبران کے سامنے دیگر خواہشمند افراد بارے استفسار کیا رتاہم سامنے آنے والے امیدواران کے مقابلہ میں کسی نے بھی حامی نہ بھری جس پر قانون کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے حاجی ظہور گجر کو بطور چیئر مین اور چوہدری ساجد منیر کو وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی غلہ منڈی رحیم یار خان منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں