فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز اسلامیہ یونیورسٹی 26انڈر گریجویٹ اور ماسٹر پروگراموں میں داخلہ فراہم کر رہی ہے”

بہاول پور( ) فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 26انڈر گریجویٹ اور ماسٹر پروگراموں میں داخلہ فراہم کر رہی ہے۔

اس بات کا اظہار ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی خصوصی توجہ اور دلچسپی کی بدولت فیکلٹی میں نئے شعبہ جات اور تدریسی پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ مواقع حاصل ہو سکیں۔ اس سال انگلش لٹریچر اور انگلش لنگوئسٹکس کے علیحدہ شعبہ جات قائم کر دئیے گئے ہیں۔اِسی طرح شعبہ تاریخ میں آرکیالوجی کے نئے پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں۔ شعبہ سرائیکی میں پہلے سے جاری ایم اے سرائیکی پروگرام کے ساتھ بی ایس پروگرام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اِسی طرح شعبہ فارسی، اُردو اور مطالعہ پاکستان میں بھی بی ایس اور ماسٹر پروگراموں میں داخلے جاری ہیں۔ یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ ڈیزائن میں پینٹنگ، گرافک آرٹ،گرافک ڈیزائن، ٹیکسٹائل ڈیزائن، پرنٹ میکنگ اور منی ایچر کے شعبوں میں داخلے جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں