خواجہ فرید یونیورسٹی اور ڈسٹرکٹ پولیس رحیم یارخان کے درمیان مفاہمتی یاداشت (MoU) سائن”

آج خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈسٹرکٹ پولیس رحیم یارخان کے درمیان مفاہمتی یاداشت (MoU) سائن کرنے کے لئے یونیورسٹی کیمپس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں ڈی پی او منتظر مہدی،کمانڈنگ آفیسر رینجرز فرسٹ، کرنل طلعت کمانڈنگ آفیسر واپڈا سکارپ کرنل عابد اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے شرکت کی۔ اس ایم او یو کا مقصد ڈسٹرکٹ پولیس اور یونیورسٹی کے درمیان ٹیکنالوجی و ریسرچ کے حوالے سے باہمی تعاون کی فضا قائم کرنا ہے۔ سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے یونیورسٹی ٹیکنیکل ایکسپرٹیز فراہم کرنے کے ساتھ مینجمنٹ سکلز سے متعلق ضروری ٹریننگز بھی فراہم کرے گی۔ سیف سٹی پراجیکٹ میں سی سی ٹی وی کیمرہ نیٹ ورک کو بنانے اور اس کی تنصیب میں یونیورسٹی ہر ممکن ٹیکنیکل تعاون فراہم کرے گی اس کے علاوہ شہداء پولیس اور حاضر سروس رحیم یارخان پولیس ملازمین کے بچوں کو یونیورسٹی سکالر شپ فراہم کرے گی۔

اس تقریب میں یونیورسٹی کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر اور ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے ڈی پی او منتظر مہدی نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ اس موقع پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی علاقے کی تعمیر و ترقی میں ہر ممکن طریقے سے اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے اور مزید بھی کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے پراجیکٹس کے ذریعے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا کہ یونیورسٹی کی طرف سے یہ ایک احسن قدم ہے جس سے کمیونٹی اور پولیس کے درمیان ریلیشن بہتر ہوگا۔ پولیس آفیسرز یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کو آگاہی لیکچرز دیں گے۔ یونیورسٹی سے ٹیکنالوجیکل ایکسپرٹیز ملنے سے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کام میں جدت آئے گی۔انہوں نے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پولیس کی طرف سے بھی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد، پرنسپل خواجہ فرید پوسٹ گریجویٹ کالج ڈاکٹر اجمل بھٹی، ڈین/رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر اصغر ہاشمی، ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر سلیم اللہ، Treasurer ڈاکٹر جاوید اقبال, اسسٹنٹ ڈین ڈاکٹر احمدصہیب بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں