حادثہ میں جانبحق افراد کے ورثاءکوروڈ ایکسیڈنٹ انشورنس کی مد میں2لاکھ روپے امداد فراہم کی جائے گی، ریاست علی

مورخہ25 جولائی 2020
رحیم یار خان( )سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں کے ایل پی روڈ ظفر آباد کے مقام پر ہائی ایس اور ٹرک کے مابین ہونے والے خوفناک تصادم کے باعث
اس افسوسناک واقع ہیں جانبحق ہونے والے مسافروں کے ورثاءاور زخمی سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھار ٹی کے دفتر رحیم یار خان میں رابطہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک حادثہ میں جانبحق افراد کے ورثاءکوروڈ ایکسیڈنٹ انشورنس کی مد میں2لاکھ جبکہ زخمیوں کو50ہزار تا80ہزار روپے امداد فراہم کی جائے گی جس کے لئے ضروری ہے کہ اس حادثہ میں وفات ہونے والے مسافروں کے ورثاءاپنے پیاروں کے کوائف دفتر سیکرٹر ی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں جمع کرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں