اووربلنگ، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، ٹرپنگ سمیت دیگر مسائل پریشان کن ہیں جنہیں فوری حل کیاجائے۔ چوہدری فاروق ورائچ

رحیم یار خان ( ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ونمائندہ ایم این اے چوہدری فاروق وڑائچ نے کہاہے کہ واپڈاسے متعلق صارفین کے مسائل فوری حل کیے جائیں، اووربلنگ، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، ٹرپنگ سمیت دیگر مسائل پریشان کن ہیں جنہیں فوری حل کیاجائے۔

وفد کے ہمراہ ایکسیئن واپڈا شہزادحبیب گل سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میپکو حکام ادارے کی کارکردگی بہتربنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں اور صارفین کودرپیش مشکلات کاازالہ کرائیں، انہوں نے کہاکہ واپڈا سے متعلق صارفین کی شکایات روزبروز بڑھ رہی ہیں جنہیں ختم کیاجائے، ایکسیئن شہزادحبیب گل نے بتایاکہ چارج سنمبھالتے ہی صارفین کے مسائل حل کرناشروع کردیئے ہیں انشاء اللہ عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں گے، اس موقع پر بائو اعجاز، ڈاکٹراعجاز تنویر سمیت دیگر کارکنان بھی موجودتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں