KFUEIT رحیم یارخان میں سائنس گالا اولمپیڈ2019ء کاآغاز

خواجہ فریدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان میں سائنس گالا اولمپیڈ2019ء کاآغاز

رحیم یارخان( )خواجہ فریدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان کی ٹیکنیکل سوسائٹی نے سائنس گالااولمپیڈ2019 کااہتمام کرایاجوکہ تین روز تک جاری رہے گا۔سائنس گالا ایونٹ میں یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹس کے طلباء وطالبات نے مختلف مقابلہ جات جیسا کہ E-Gaming، کھیلوں کے مقابلے،خطاطی،مصوری، گرافکس ڈیزائننگ، تقریری مقابلے اورمووی نائٹ میں حصہ لیا۔ اس موقع پریونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر انجینئرڈاکٹراطہرمحبوب نے باقاعدہ طورپرتقریب کاافتتاح کیااورمختلف سٹالز کادورہ بھی کیا۔

مختلف ڈیپارٹمنٹس کے طلباء وطالبات نے مقابلوں میں حصہ لے کراپنے فن کامظاہرہ کیااورڈیپارٹمنٹس کے نام کو روشناس کرایا۔اس موقع پریونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرانجینئرڈاکٹراطہرمحبوب کے ہمراہ ڈائریکٹرQEC پروفیسرڈاکٹر اصغرہاشمی،پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم (ممبرHEC ٹیم برائے ایم فل، پی ایچ ڈی،رویوپروگرام آف KFUEIT،ڈاکٹرعبدالشکور(ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفئیر)،ایونٹ آرگنائزرمس مائرہ علوی اورپبلک ریلیشنز آفیسر علی رضا گوپانگ بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں