دنیا کی بدلتی ہوئی موسمی صورتحال میں گرین یونیورسٹیز کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔وائس چانسلر

رحیم یارخان ( ) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تمام شعبہ جات کے ہیڈز کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے کی۔

دنیا کی بدلتی ہوئی موسمی صورتحال میں گرین یونیورسٹیز کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔ انٹرنیشنل اور نیشنل لیول پر گرین ایس او پیز پر عملدرامد کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے گرین میٹرکس نامی ادارہ کام کر رہا ہے جو ہر سال ایک رینکنگ لسٹ شائع کرتا ہے۔ گذشتہ سال KFUEIT کی انٹرنیشنل گرین میٹرکس رینکنگ 514/789 رہی اور نیشنل گرین میٹرکس رینکنگ 13/40 رہی۔ میٹنگ میں سال 2020 میں یونیورسٹی میں گرین ایس او پیز پر عملدرامد اور انٹرنیشنل اور نیشنل لیول پر رینکنگ کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا جن میں سولر سسٹم کی تنصیب، شجر کاری، انرجی ایفیشنسی اور سالڈ ویسٹ مینجمٹ شامل ہیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ کلائیمیٹ چینج کو مد نظر رکھتے ہوئے گرین ایس او پیز پر عملدرامد انتہائی ضروری ہے اس سے انرجی ریسورسز کے استعمال میں کمی واقع ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں