گرینڈ ہیلتھ الائنس شیخ زید میڈیکل کالج/ ہسپتال کا ڈیلی ویجز اور ایڈہاک ملازمین کی ایکسٹینشن نہ کرنے اور عید پر تنخواہیں نہ جاری کرنے کے خلاف تیسرے روز بھی احتجاج جاری رکھا”

رحیم یارخان( ) رحیم یار خان گرینڈ ہیلتھ الائنس شیخ زید میڈیکل کالج/ ہسپتال رحیم یار خان چیئرمین ڈاکٹر امجد علی کی زیر قیادت ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن،ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن، فارماسسٹ ایسوسی ایشن، ینگ نرسز ایسوسی ایشن، پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز آرگنائزیشن، ینگ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن،پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن، اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن یونٹ شیخ زید میڈیکل کالج ہسپتال رحیم یار خان کے عہدیدران ڈاکٹر زنیر اعظم،ڈاکٹر عبدالغفار،ڈاکٹر ہارون رشید،ڈاکٹر آصف شاہ، ڈاکٹر ذیشان بشیر،خواجہ نعیم طارق، میاں مظہر رحمان، عمران ارشد،غلام مصطفی، محمد احمد رند،ماجد علی، غلام محی الدین نے سینکڑوں ملازمین کے ساتھ ڈیلی ویجز اور ایڈہاک ملازمین کی ایکسٹینشن نہ کرنے اور عید پر تنخواہیں نہ جاری کرنے کے خلاف تیسرے روز بھی احتجاج جاری رکھا۔

احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر امجد علی,عمران ارشد نے کہا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے عہدیداران کے پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج/ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر آغا تو حید، ڈائریکٹر فنانس کلیم اللہ سے مذاکرات ہوئے ہیں انہوں نے مطالبات کی منظوری کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہا کہ بورڈ آف منیجمنٹ شیخ زید میڈیکل کالج /ہسپتال کی ہونے والے میٹنگ میں وہ ان تمام ملازمین کے ایکسٹیشن اور تنخواہ دینے کی منظوری انشاء اللہ لے لیں گے انہوں نے کہا کہ انہیں احساس ہے انشاء اللہ وہ ان ملازمین کو بے روزگار نہیں ہونے دیں گے انہوں نے گورنمنٹ آف پنجاب کو بھی درخواست دی ہے کہ ان ملازمین کا مسئلہ حل کرکے ان کو ریگولر کیا جائے اور ان ملازمین کو تنخواہوں دینے کے لیے فنڈ بھی جاری کیئے جائیں۔ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی ڈاکٹر شبیر احمد وڑائچ، صدر ڈاکٹرز نیر اعظم، ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر آصف شاہ،وائی پی اے کے میاں مظہر رحمان نے کہا کہ ان تمام ڈیلی ویجزاور ایڈھاک ملازمین کی ایکسٹینشن اور تنخواہ جاری ہونے تک وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر ان ملازمین کی تنخواہوں کا جاری نہ ہونا سراسر نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ یہ ملازمین عرصہ دس اور پندرہ سالوں سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور مشکل ترین حالات میں بھی انہوں نے ادارے کی خدمت جاری رکھی ہے اور اب بھی یہ ملازمین اپنی ڈیوٹی بھی سرانجام دے رہے ہیں اور اپنی تنخواہوں کے لیے پرامن احتجاج بھی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بورڈ آف مینجمنٹ ان کو میٹنگ میں ایکسٹینشن دے کر ان کی فوری طور پر تنخواہیں جاری کریں تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جا سکے۔علاوہ ازیں مسلم لیگ(ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق ایم این اے میاں امتیاز احمد بھی ملازمین کے احتجاجی دھرنا میں پہنچ گئے اور ملازمین کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا اورمطالبہ کیاکہ ہسپتال انتظامیہ ملازمین کے مطالبات فوری طورپرمنظور کرے۔موجودہ حکومت ملازمین کش پالیسی پرعمل پیرا ہے جس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں