اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں انسٹیٹیوٹ آف فزکس کا قیام”

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں انسٹیٹیوٹ آف فزکس کا قیام

اسلامئیئہ یونیورسٹی بہاولپور کا شعبہٗ فزکس جو کہ اس یونیورسٹی کے ابتدائی دور کے ڈیپارٹمنٹس میں شامل ہے، اور گزشتہ پینتالیس سالوں سے سائینسی علوم میں ایک منفرد مقام کا حامل رہا ہے، اپگریڈ ہوکر انسٹیٹئوٹ میں تبديل ہو گيا ہے۔ اس میں دس سپیشلائزڈ ڈيپارٹمينٹس کی منظوری دی گیئ ہے جن میں ميڈيکل فزکس، میٹیریل سائینس، بائیو ميڈيکل فزکس، پارٹيکل فزکس، ارتھ سائینس، رينيويبل انرجی، سپيس سائینس، کمپيوٹيشنل فزکس، سيمی کنڈکٹر اينڈ نينوٹيکنولوجی، ميڈيکل اميجینگ اينڈ اليکٹرونکس اور کنڈينسڈ ميٹیر فزکس شامل ہيں۔

بی ايس فزکس اور ايم ايس سی فزکس ميں داخلے جاری ہيں۔ اس دفعہ بی ايس فزکس ميں داخلوں کی اہلیت میں بھی ترميم کی گئی، جس کی وجہ سے اب ايف ايس سی پری ميڈيکل کو بھی داخلہ ديا جاے گا۔ انسٹیٹئوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا قيام جنوبی پنجاب کے ليے ايک نئے افق کی شروعات ہے جو کہ ھماری آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن کرتی رھے گی۔ بہاولپور کے سماجی حلقوں کے مطابق انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب ، وائس چانسلر کو اس جدت کا کریڈٹ جاتا ہے۔ کہ ادارے میں ایسے پروگرامز، ڈیپارٹمنٹس، اور فیکلٹیز کا قیام عمل میں لایا گیا، جو کہ آج کے دور کا تقاضا تھا۔ ان کے ساتھ ساتھ شعبہ جات کے سربراہان اور اساتذہ کرام، جنہوں نے اپنے دائرہ کار میں ان جدید پروگرامز کی بنیادیں رکھیں، ان کے سلیبس بنائے اور بورڈز و کونسلز میں ان کو پیش کیا، دفاع کیا، اور پھر منظور کروایا۔ شعبہ فزکس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار نے کہا کہ انسٹیٹئوٹ آف فزکس ان کا خواب تھا، اور وہ محترم وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے مشکور ہیں جن کے بھر پور تعاون اور سرپرستی سے یہ ممکن ہوا۔ محترم وائس چانسلر کی بصیرت کے باعث، یونیورسٹی نے اپنے ترقیاتی بجٹ سے، انسٹیٹئوٹ آف فزکس کے لیے نئی عمارت بنانے کی بھی منظوری دی ہے۔ انسٹیٹئوٹ آف فزکس اپنے جدید پروگرامز کی بدولت، اس یونیورسٹی میں ایک ممتاز مقام حاصل کرے گا۔ جنوبی پنجاب کے جونوانوں کو سائینسی تحقیق کے لئے جدید لیبارٹریز میسر ہونگے اوراس کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں