خود کو محفوظ رکھ کر دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنا سکتےہیں,ڈی ایس پی ٹریفک

رحیم یار خان( )خود کو محفوظ رکھ کر دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنا سکتےہیں ۔آپکو چاہیئے کہ ڈیوٹی کے دوران SOPs پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک میڈم زاہدہ پروین نے ٹریفک پولیس کے افسران اور ملازمین کو کورونا وائرس سے بچاو کے لئے حفاظتی کٹس تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عید کے موقعہ پر ہم سب ملکر پوری محنت اور ذمہ داری سےڈیوٹی کریں گے ۔تاکہ خوشی کے موقع پر کوئی شخص کسی حادثہ کا شکار نہ ہو ۔اور اس کا خاندان کسی پریشانی میں مبتلا نہ ہو۔انچارج ٹریفک ایجوکیشن پروگرام سارجنٹ شکیل احمد نے بتایا کہ ڈی آئی جی صاحب ٹریفک پنجاب لاہور اور ڈی پی او صاحب رحیم یار خان کے احکامات پر ڈی ایس پی ٹریفک کی زیرنگرانی تیز رفتاری، اور حادثات پر قابو پانے کیلئے ۔ٹرانسپورٹرز اور اڈہ مالکان کے ساتھ میٹنگ کر رھے ھیں ۔تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے میں سب اپنا اپنا کردار ادا کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں