اراکین صوبائی اسمبلی کا جنوبی پنجاب کے لئے35فیصد ترقیاتی بجٹ مختص کرنے پر وزیراعلیٰ سے اظہار تشکر-

لاہور27 جون:
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں ملتان ڈویژن کے اراکین اسمبلی کی ملاقات۔

وزیراعلیٰ نے ملتان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں، فلاح عامہ کی سکیموں اوراراکین اسمبلی کے حلقوں کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے-
اراکین اسمبلی نے فرداً فرداً اپنے حلقوں، علاقوں کے مسائل کے حل اور فلاح عامہ کے منصوبوں کے بارے میں تجاویز دیں –
اراکین اسمبلی کی جانب سے منتخب نمائندوں سے ملاقاتوں کے سلسلے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تعریف-

اراکین صوبائی اسمبلی کا جنوبی پنجاب کے لئے35فیصد ترقیاتی بجٹ مختص کرنے پر وزیراعلیٰ سے اظہار تشکر-
آپ نے ہمیں عزت و احترام دیا ہے-اراکین اسمبلی
آپ کے دور میں عوامی مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جاتے ہیں -اراکین اسمبلی
حالات میں بہتری آ رہی ہے -اراکین اسمبلی
اراکین اسمبلی کی تجاویز اور سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا-عثمان بزدار
ہم نے ملکر صوبے کے عوام کی امیدوں اور توقعات پر پورا اترنا ہے-عثمان بزدار

آپ کی عزت میری عزت ہے-عثمان بزدار
اراکین اسمبلی کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے-عثمان بزدار
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے لئے فنڈز مختص کر دئیے گئے ہیں -عثمان بزدار
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے جگہ کا تعین اتفاق رائے سے کیا جائے گا-عثمان بزدار

ماضی کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کئے-عثمان بزدار
سابق دور میں جنوبی پنجاب کے عوام پسماندگی اور غربت کی چکی میں پستے رہے-عثمان بزدار
سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا-عثمان بزدار
تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے بجٹ میں 35فیصد فنڈز رکھے ہیں -عثمان بزدار
جنوبی پنجاب کو اس کی ترقی کا حق واپس دلائیں گے-عثمان بزدار

پنجاب کی ہر تحصیل میں سپورٹس کمپلیکس بنے گا-عثمان بزدار
ملتان میں نشتر ٹو ہسپتال کامنصوبہ شروع کیا ہے جسے جلد مکمل کریں گے -عثمان بزدار
انجینئرنگ یونیورسٹی کے منصوبے پر بھی کام کی رفتار تیز کی جائے گی-عثمان بزدار
ملتان کی سڑکوں کو ممکن حد تک کشادہ کر کے ٹریفک کا مسئلہ حل کیا جائے گا-عثمان بزدار
وزیراعلیٰ کی کمشنر ملتان ڈویژن کو سڑکوں کی کشادگی کے حوالے سے ضروری ہدایات-
ملتان شہر میں سیوریج او رواٹر سپلائی کے نظام میں بہتری لائی جائے گی-عثمان بزدار

سیکرٹری ہاؤسنگ اور کمشنر ملتان خود وزٹ کر کے سیوریج اور واٹر سپلائی کے نظام میں بہتری کے حوالے سے اقدامات کریں -عثمان بزدار
میاں چنوں میں ٹراما سنٹر بنایا جائے گا-عثمان بزدار
اندرون ملتان شہر کی ہیرٹیج کی بحالی کے لئے ضروری اقدامات کریں گے -عثمان بزدار
تحریک انصاف کی حکومت نے لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب تک بڑھا دیا ہے-عثمان بزدار

اس اتھارٹی کے ذریعے اندرون ملتان شہر کی بحالی یقینی بنائی جائے گی-عثمان بزدار
ملتان ٹمبر مارکیٹ کے قریب ریلوے پھاٹک پر فلائی اوور او رانڈر پاس بنانے کا جائزہ لیں گے -عثمان بزدار
ملتان، خانیوال، وہاڑی اورلودھراں میں صفائی کے نظام کی بہتری کیلئے ضروری وسائل اور مشینری فراہم کریں گے-عثمان بزدار
ورلڈ بینک کے تعاون سے شہروں میں سہولتوں کی بہتری کے لئے نیا منصوبہ مرتب کرلیا گیاہے-عثمان بزدار
اس پروگرام پر 35ارب روپے خرچ ہوں گے -عثمان بزدار
وہاڑی، خانیوال اور لودھراں کو اس پروگرام میں شامل کیا گیاہے-عثمان بزدار
بعض ہسپتالو ں میں کتے اور سانپ کے کاٹنے کے علاج کی ویکسین کی قلت کے حوالے سے شکایات کا نوٹس-
ہسپتالوں میں کتے اور سانپ کے کاٹنے کے علاج کی ویکسین موجود ہونی چاہیے-عثمان بزدار
جن ہسپتالوں میں ویکسین کی قلت ہے اسے فوری پورا کیاجائے-عثمان بزدار
وزیراعلیٰ کی ہسپتالوں اور بنیادی و دیہی مراکز صحت میں موجود آلات و مشینری کو چیک کرنے کا حکم-
اراکین اسمبلی،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز آلات و مشینری کو فعال رکھنے کے حوالے سے خود دورے کر کے رپورٹ پیش کریں -عثمان بزدار
پنجاب حکومت سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی دور کرنے کے لئے نئی بھرتیاں کررہی ہے-عثمان بزدار
6ہزار پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتی کی جا رہی ہے-عثمان بزدار
اجلاس میں واٹر سپلائی سکیموں کو سولر پر منتقل کرنے کی تجویز –
آب پاک اتھارٹی قائم ہوچکی ہے، واٹر فلٹریشن پلانٹس لگا کرعوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کریں گے -عثمان بزدار
 وزیراعلیٰ کا منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم-
منشیات کی خرید و فروخت کرنے والے مافیا ء کے خلاف قانون کے تحت بلا تفریق کارروائی کی جائے-عثمان بزدار
اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش کے لئے خصوصی فنڈ رکھا گیاہے-عثمان بزدار
اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے-عثمان بزدار
ننکانہ صاحب بابا گرونانک یونیورسٹی بنا رہے ہیں -عثمان بزدار
خانیوال او رجنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں بارشوں اور ژالہ باری سے متاثرہ فصلوں کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت-
محکمہ زراعت او رانتظامیہ جامع سروے کر کے رپورٹ پیش کریں -عثمان بزدار
بعض اراکین ا سمبلی کے مطالبے پر ریسکیو 1122 کے سٹیشن ان کے حلقوں میں بنانے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت-
صوبائی وزراء سید حسین جہانیاں گردیزی،محمد اختر ملک،زوار حسین وڑائچ، محمد جہانزیب خان کھچی، چیف وہپ پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنرملتان ڈویژن، آر پی او ملتان اورخانیوال،لودھراں،وہاڑی اور ملتان کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوزبھی اس موقع پر موجود تھے-
٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں