رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، چیف افسران میونسپل کمیٹیز/کارپوریشن اور ٹاﺅن کمیٹیز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی سے قبل ضلع بھر کی میونسپل ، ٹاﺅن کمیٹیز اور میونسپل کارپوریشن اپنے شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کرکے رپورٹ جلد از جلد فراہم کریں۔
عید الاضحی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے تمام محکموں کی عیدالاضحی کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں لہذا تمام افسران ضلعی ہیڈ کواٹرز پر موجود رہیں گے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت میونسپل افسر ان و عملہ فیلڈ میں متحر ک نظر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی سے قبل ضلع ہذا کے تمام کلکشن پوائنٹس (کچرا جمع کرنے والے ایریاز) کی 100فیصد صفائی یقینی بنائی جائے جبکہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز میونسپل اداروں کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سمیت دیگر فضلاءکو بروقت تلف کرنے کے لئے ترتیب دئے جانے والے پلان پر مکمل عملدرآمد کرائیں۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر بارشوں کی بھی پیشنگوئی کی گئی ہے جس کے لئے ضلع بھر کے تمام ڈسپوزل ورکس فعال اور نشیبی علاقوں سے پانی کا فوری انخلاءیقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سیوریج سسٹم بہتر اور فنکشنل حالت میں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے 503مقامات پر عید الاضحی کی نماز ادا کی جائیگی گی جس کے لئے میونسپل ادارے فوری طور پر تمام مقامات پر کلورین ملے پانی کے چھڑکاﺅ کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے حوالہ سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے عوامی تعاون سے میونسپل ادارے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے جبکہ میونسپل افسران عوامی نمائندگان کے ہمراہ انتظامیہ کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں و دیگر فضلاءکو شاپنگ بیگ میں بند کرنے کے لئے شاپنگ بیگ تقسیم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے علاقہ کی صفائی اور تعفن سے نجات کے لئے آلائشیں و دیگر فضلا شاپنگ بیگ میں ڈال کو میونسپل اداروں کے مخصوص پوائنٹس تک پہنچائیں یا محفوظ انداز سے اپنے گھروں کے باہر رکھیں میونسپل عملہ انہیں وہاں سے اٹھائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام میونسپل اداروں کو مختلف زون میں تقسیم کرکے ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں جبکہ تمام میونسپل و ٹاﺅن کمیٹیز اور تحصیل کونسل کی جانب سے عوامی سہولت کے لئے کنٹرول روم فنکشنل کر دیئے گئے ہیں کس کے نمبرز مختلف عوامی مقامات اور سوشل میڈیا پر شیئر کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام گندگی کے بارے میں اطلاع متعلقہ اداروں کو فراہم کر سکیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ عید الاضحی کے موقع پر میونسپل اداروں کی جانب سے قائم کئے جانے والے کنٹرول رومز میں مستعد عملہ تعینا ت کیا جائے جو عوامی شکایات کو سننے کے بعد فوری حل کو یقینی بنائے۔انہوں نے عیدالاضحی کے موقع پر عید گاہوں میں حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد اور صفائی کے امور بہتر انجام دینے کے لئے ٹائیگر فورس کے رضاکاران کی خدمات بھی حاصل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر سماجی فاصلوں کو برقرار رکھا جائے تاکہ کورو نا کو شکست دی جا سکے۔
Load/Hide Comments