روجھان” بی آر اے کے 5 دہشت گرد ہلاک۔۔۔

راجن پور ( ) قانون نافظ کرنے والے اداروں کی بروقت کاروائی۔۔۔۔ضلع راجن پور کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔۔۔ عربی ٹبہ کے قریب کاروائی میں بی آر اے کے 5 دہشت گرد ہلاک۔۔۔ ہلاک دہشت گردوں سے برآمد اسلحہ اور بارود بم ڈسپوزل سکواڈ کے انچارج غلام عباس نے ناکارہ بنا دیا۔

ضلع راجن پور کو بڑی عید کے موقع پر قانون نافظ کرنے والے اداروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بڑی تباہی سے بچا لیا۔ خفیہ اطلاعات پر قانون نافظ کرنے والے اداروں نے راجن پور کی تحصیل روجھان کے علاقہ عربی ٹبہ کے مغربی علاقہ میں آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی آر اے کے 5دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے جدید اسلحہ اور بھاری مقدار میں بم بنانے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔ بم بنانے کے سامان کو بم ڈسپوزل سکواڈ کے انچارج بی ڈی کمانڈر غلام عباس نے موقع پر پہنچ کر ناکارہ بنا دیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد عید کے پر مسرت موقع پر عوامی مقامات یا حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جسے قانون نافظ کرنے والے اداروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے بارے مزید معلومات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں