چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کاعیدا لاضحی کی نماز کے اجتماعات میں صفائی سمیت دیگر امور کا جائزہ”

مورخہ31 جولائی 2020
رحیم یار خان( )ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے عیدا لاضحی کی نماز کے اجتماعات میں صفائی سمیت دیگر امور کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی عید گاہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما چوہدری فاروق وڑائچ، چوہدری نعیم شفیق، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت قدیر گورائیہ سمیت دیگر ان کے ہمراہ تھے۔چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی قیادت میں میونسپل اداروں نے بہترین صفائی پلان تشکیل دیا ہے جس کی مانیٹر نگ افسران کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندگان بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کی نماز کے دوران مساجد اور عید گاہوں میں صفائی سمیت کورونا سے تحفظ کے لئے ڈس انفکشن کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ شہری بھی حکومتی حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے میں حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ شہری قربانی کے جانوروں کی آلائشیں و دیگر فضلاءکو انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ شاپنگ بیگ میںڈال کر مخصوص پوائنٹس تک پہنچائیں یا اپنے گھروں کے باہر رکھیں میونسپل اداروں کے ورکرز خود شاپنگ بیگ اٹھا کر لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو صاف ستھر اماحول فراہم کرنے کے لئے بھر پور عملی اقدامات اٹھا رہی ہے لہذا شہری بھی اپنے علاقہ کو صاف رکھنے کے لئے حکومتی اداروں کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے تحفظ کےلئے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد ہم سب کا فریضہ ہے ۔شہریوں کو چاہیے کہ وہ ماسک اور سماجی فاصلوں کو ہر صورت برقرار رکھیں۔اس موقع پر چوہدری فاروق وڑائچ نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کے ہمراہ صفائی سمیت دیگر امور کے حوالہ سے کئے جانے والے انتظامات بارے ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کو آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں