حکومت پنجاب نے لاک ڈاون 5 اگست کی بجائے آج رات 12 بجے ختم کرنے کا اعلان کر دیا”

‏حکومت پنجاب نے لاک ڈاون 5 اگست کی بجائے آج رات 12 بجے ختم کرنے کا اعلان کر دیا

مویشی منڈیوں سے لیے گئے سمارٹ سیمپلز کے نتائج حوصلہ افزاء آنے پر فیصلہ کیا گیا

▪5 اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے SOPs کے ساتھ اجتماع کی اجازت ہو گی
▪ ‏تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے
▪ کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک، سوموار تا جمعہ کھلے رہیں گے
▪ میڈیکل سٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکی تندور، ▪زرعی ورکشاپس 24گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت
▪ بین الاضلاع ٹرانسپورٹ 24 گھنٹےچلنےکی اجازت
‏▪ گروسری اور کریانہ سٹور صبح 9 سے شام 7 تک، ہفتہ بھر کھلے رہیں گے
▪ چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لیےکھلے رہیں گے

نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا، 17 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔ محکمہ صحت پنجاب

اپنا تبصرہ بھیجیں