کشمیریوں پر انڈین آرمی کی طرف سے ظلم و بربریت کے جو پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ان کی شاید ہی دنیا میں کوئی مثال ہو، ڈاکٹر عبدالشکور

رحیم یار خان ( ) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ‘یوم استحصال کشمیر’ کے حوالے سے ڈیپارٹمنٹ آف سٹوڈنٹ آفیئرز کی طرف سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر عبدالشکور نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے ہائبرڈ وار اور اس میں عوام کے کردار کے حوالے سے بھی بات کی۔ کشمیریوں پر انڈین آرمی کی طرف سے ظلم و بربریت کے جو پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ان کی شاید ہی دنیا میں کوئی مثال ہو۔اقوام عالم کو اس کا نوٹس لے کر کشمیر کے مسلئے کے پائیدار اور پر امن حل کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔ اس موقع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ آخر میں مفتی ماجد رشید نے کشمیر کی آزادی کے لئے دعا کروائی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ہاشم، ڈاکٹر اسلم خان، ڈاکٹر عامر علاؤالدین، ڈاکٹر ندیم سلامت، ڈاکٹر منتظم، ڈاکٹر عدنان مقبول، ڈاکٹر ابو بکر، ڈاکٹر فہیم مشتاق، شاہد درانی، اور محمد انور فاروق بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں