سیلاب کا کوئی خطر ہ نہیں تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاریاں مکمل ہیں، ڈاکٹر جہانزیب لابر

رحیم یار خان( )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر سیلاب کا کوئی خطر ہ نہیں تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

یہ بات انہوں نے ضلع میں مون سون بارشوں کے باعث اربن(شہری) فلڈنگ اور متوقع سیلابی صورتحال کی صورت میں ایمرجنسی اور متعلقہ اداروں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122ڈاکٹر عبدالستار سمیت محکمہ انہار، لائیو سٹاک، زراعت، میونسپل افسران او ردیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجو دتھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) نے میونسپل افسران کو ہدایت کی کہ وہ متوقع بارشوں کے باعث اپنی میونسپلٹی حدود میں واقع نشیبی علاقوں سے پانی کے فوری نکاس کو یقینی بنانے کے تمام تر انتظامات کو مکمل رکھیں کسی صورت بھی نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دریاءمیں پانی کی آمد سے متعلق بھی محکمہ انہار روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ فراہم کرے،

ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ہر ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہے ضلعی و تحصیل سطح پر کنٹرول رومز فنکشنل کرکے دریاءسندھ میں پانی کی صورتحال مانیٹر کی جا رہی ہے جبکہ بارشوں کی صورت میں بھی کنٹرول رومز عوامی مدد کے لئے ہمہ وقت فعال ہیں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو دریائے سندھ میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ اور بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں سے پانی کے نکاس کے لئے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122ڈاکٹر عبدالستار نے ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں