اسلامیہ یونیورسٹی میں کپاس سے متعلق ہونے والی تحقیقی سرگرمیاں زرعی معیشت میں بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

بہاول پور( ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں کپاس سے متعلق ہونے والی تحقیقی سرگرمیاں زرعی معیشت میں بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

جامعہ اسلامیہ کے زرعی سائنسدانوں کی جانب سے کپاس کی نئی اقسام کی دریافت اور کسانوں میں اُن کی پذیرائی پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اور اُن کی زرعی فیکلٹی کی ٹیم کامیابی کی مستحق ہے۔ اس بات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر آصف علی وائس چانسلر ایم این ایس یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان نے وہاڑی، خانیوال اور ملتان میں نئی کاٹن ورائٹی IUB-4کے کاشت کیے گئے نمائشی فیلڈز کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چیئر مین شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جنیٹکس نے اُنہیں نئی کاٹن ورائٹی سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ IUB4کاٹن ورائٹی زیادہ پاپولیشن 35ہزار تا 40ہزار پودے فی ایکڑ کی حامل ہے۔ فی پودہ بولز کا تناسب 9سے 16ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کپاس کی پیدا وار پاپولیشن کے اعتبار سے 50ہزار فی ایکڑ پودے تک بڑھائی جا سکتی ہے۔ مزید برآں یہ ورائٹی بلند درجہ حرارت میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے اور 120سے 130دن میں میچور ہو جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں