احتساب کاعمل جاری رہناچاہیئے”شیخ رشید احمد

رحیم یار خان ( )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان ملکی تاریخ کے کامیاب ترین سیاستدان ثابت ہوں گے جو ملک کی بہتری اور عوام کی ترقی کے لیے عملی طور پر اقدامات اٹھارہے ہیں، احتساب کاعمل جاری رہناچاہیئے تاکہ ملک کو لوٹنے والے انجام کو پہنچیں۔

اسلام آباد میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اور وفاقی وزیر ہائوسنگ چوہدری طارق بشیرچیمہ سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس اور لاک ڈائون کے دوران معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود نہ ریل کاپہیہ رکااور نہ ہی عوام کو ریلیف میں کمی دی گئی بلکہ حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ احساس پروگرام سمیت دیگر عوامی فلاح کے منصوبوں کے زریعے غریب عوام کے دل جیت لیے، قبل ازیں چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اور چوہدری طارق بشیرچیمہ نے شیخ رشید سے سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن، ٹرینوں کے سٹاپ اور ٹکٹس کوٹہ میں اضافہ سمیت دیگر معاملات حل کرنے بارے زوردیاجس پر شیخ رشید نے جلد معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں