خواجہ فرید یونیورسٹی (KFUEIT) میں سمیسٹر خزاں 2020 میں داخلے کے لئے میرٹ لسٹیں آویزاں

رحیم یار خان ( ) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سمیسٹر خزاں 2020 میں داخلے کے لئے میرٹ لسٹیں آویزاں کر دی گئیں۔

طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے ایڈمیشن پراسیسنگ کے لئے کیمپس وزٹ کیا۔ ایڈمیشن آفس نے آنے والے سٹوڈنٹس کی متعلقہ ڈیپارٹمنٹ تک رہنمائی کی۔ ہر ڈیپارٹمنٹ میں ایڈمیشن پراسیسنگ کے لئے فیکلٹی ممبران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی اور نئے آنے والے سٹوڈنٹس کی رہنمائی کے لئے سینئر طلبا کی طرف سے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کئے گئے۔ سٹوڈنٹس کو دو یا تین انسٹالمنٹس میں فیس جمع کروانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ مین گیٹ سے ڈیپارٹمنٹ بلڈنگز تک سٹوڈنٹس کو لے جانے کے لئے یونیورسٹی کے اندر شٹل سروس کا انتظام بھی کیا گیا۔ سٹوڈنٹس کے ساتھ آنے والے والدین کے لئے فیکلٹی بلڈنگز کے علاوہ دو کیمپ بھی لگائے گئے جہاں انہیں مناسب سہولیات فراہم کی گئیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے تمام انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وزٹ کیا اور آنے والے والدین اور طلبا و طالبات سے بات بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے یہ پالیسی ترتیب دی گئی ہے کہ ہر ڈیپارٹمنٹ متعلقہ سٹوڈنٹس کی ایڈمیشن پراسیسنگ خود کرے۔ اس سے نہ صرف ایڈمیشن پراسیس میں بہتری آئی ہے بلکہ سٹوڈنٹس کو بھی آسانی ہوئی ہے۔ پہلی میرٹ لسٹ میں سلیکٹ ہونے والے سٹوڈنٹس کے داخلے کا عمل مکمل ہوتے ہی دوسری میرٹ لسٹ آویزاں کر دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں