14اگست کا دن ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، ایڈووکیٹ مائدہ صنم عباسی

رحیمیارخان ( ) جشن آزادی 14اگست تجدید عہد کا دن ہے یہ دن ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے

ان خیالات کا اظہار ایڈووکیٹ مائدہ صنم عباسی اور سماجی رہنما فرحان عامر گورو سکھ دیو اور رخسانہ پروین نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی فرحان عامر نے کہا کھا آزادی کا دن ایک پیغام ہے ایک ایسے ملک کی آزادی کا کہ جس کیلئے ہمارے آبائواجداد نے بہت سی قربانیاں دیں تاکہ ایک آزاد مسلم ملک کا قیام ممکن ہو سکے اور آج کی نئی نسل کیلئے کہ جنھوں نے آزادی کی فضا میں آنکھ کھولی۔اب یہ موجودہ نسل پر منحصر ہے کہ وہ اس ملک کی حفاظت کس طرح کرتے ہیں۔

تو آئیں عہد کریں کہ ہم اس ملک کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،
اور اپنے کردار اور عمل کیساتھ اس ملک کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔،اس موقع بچوں نے ملی نغمے پیش کیے اور شجر کاری کے ساتھ مقررین نے درختوں کی افادیت پر روشنی ڈالی اور درخت لگا کر دعا مانگی،

اپنا تبصرہ بھیجیں