نوجوان نسل کی موثر شمولیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں، انٹر یونیورسٹی کنسورشیم فار پروموشن آف سوشل سائنسسز

بھاولپور ( ) انٹر یونیورسٹی کنسورشیم فار پروموشن آف سوشل سائنسسز کے زیر اہتمام پیغام پاکستان و اکادمی ادبیات پاکستان کے اشتراک سے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان بھر کى مختلف جامعات کے وائس چانسلرز چیئرمین وائس چانسلرز کمیٹی و وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شاہ، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر اصغر زیدى، پرو وائس چانسلر پنچاب یونیورسٹی ڈاکٹر سلیم مظہر، وائس چانسلر سرسید یونیورسٹی ڈاکٹر ولى الدین، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلر بےنظیر بھٹو شہید یونیورسٹی ڈاکٹر رضیہ سلطانہ، وائس چانسلر بےنظیر بھٹو شهید یونیورسٹی لیارى ڈاکٹر اختر بلوچ، وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی جامشورو ڈاکٹر فتح محمد، وائس چانسلر نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر مختار احمد، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکىشن ڈاکٹر طلعت نصیر، چئیرمین اکادمی ادبیات پاکستان ڈاکٹر یوسف خشک نے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان نسل کے مسائل اور کے لئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہترین تجاویز پیش کی،

مقررین کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی موثر شمولیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں، نوجوانوں کو بہترین انداز میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے نیشنل کوآرڈینیٹر انٹریونیورسٹی کنسورشیم محمد مرتضی نور نے پروگرام کے اغراض و مقدصد سے شرکاء کو آگاہ کیا، پروگرام میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز نے آراء پیش کیں جن کے تناظر میں طلباء میں ہنر کے فروغ اور معاشرتی تعلیم کو یقینى بنایا جائے گا اور ان میں غیر نصابى سرگرمیوں کی طرف رحجان پیدا کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی انکى کیرئیر کاؤنسلنگ و بہتر ذہنی صحت کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے جبکہ طلباء کى طرف سے دى گئى سفارشات پر بھی عملدرآمد کى یقین دہانی کرائى گئی اور سالانہ کانوکیشن پرغیر نصابى سرگرمیوں میں نمایاں کارگردگى دکھانے والوں کو خصوصی ایوارڈز دینے کی تجوىز بھی پیش کى گئ، قائداعظم یونیورسٹی سے نایاب میر اور ینگ سایکولیجسٹ ایسوسی ایشن کے چئیرمین فرید احمد نے طلباء کى نمائندگی کى جبکہ شبیر حسین نے نظامات کے فرائض سر انجام دیئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں