فخرچولستان درشن رام منگی کی دوسری برسی امان گڑھ میں منائی گئی,

رحیم یار خان (خصوصی رپورٹر )چھوٹی عمر میں جمناسٹک کے کھیل سے نام روشن کرنے والے فخررحیم یارخان,فخرچولستان درشن رام منگی کی دوسری برسی امان گڑھ میں منائی گئی,

اس تقریب کی میزبانی کے فرائض پریتم داس نے ادا کئے, مہمان شخصیات میں صدر صادق کلب ڈاکٹر ماجد علی خاں, ممتاز ادیب شاعر حبار واصف, مزدور رہنما حیدر چغتائی,آرٹس کونسل کراچی سے عرفان اللہ خان,امریکہ میں پاکستانی یوتھ ایمبیسڈر رمیش جے پال,سابق صدر پریس کلب رحیم یار خان فاروق سندھو,رازش لیاقتپوری ساجدآرائیں,فہیم رضا ودیگر مقامی شخصیات شامل تھیں, تقریب میں مقررین نے درشن رام کی زندگی کے تمام پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کی کارکردگی‘ رحیم یار خان میں جمناسٹک کے فروغ ,قومی تہواروں کے پروگرامز میں شرکت,

اہل علاقہ کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔معروف چولستانی فنکار آڈو بھگت نے صوفیانہ کلام گا کر درشن منگی کی یاد میں سجی محفل کو چار چاند لگا دیئے, درشن رام 14اگست 2018ء کی لاہور میں منعقد ہونیوالی جشن آزادی کی مرکزی تقریب کی تیاریوں کیلئے اقلیت ڈے 11اگست کے موقع پر دوران پرفارمنس گر کر بری طرح زخمی ہوگیا تھااور22اگست کو میوہسپتال لاہور میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ سماجی کارکن پریتم داس نے مطالبہ کیا کہ درشن رام نے کھیل کے میدان میں ملک کانام روشن کیا۔چولستان کے سپوت درشن رام جیسے نوجوان کی برسی سرکاری سطح پر ہونی چاہیے‘

درشن رام کی خدمات کے اعتراف میں نیشنل کلچرل ایوارڈ فار منارٹیز‘ حسن کارکردگی‘ صدارتی ایوارڈ سے نوازا جائے۔
رحیم یار خان : جمناسٹک کے چمپئن درشن رام منگی کی دوسری برسی کے موقع پر شرکاء کا چولستانی فنکار آڈو بھگت کے ہمراہ گروپ فوٹو

اپنا تبصرہ بھیجیں