لاہور30جون:
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر مری میں ڈولفن فورس آگئی-
مری میں سیاحوں اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ڈولفن فورس تعینات کی گئی ہے-عثمان بزدار
وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس کو مری میں ڈولفن فور س کی فوری تعیناتی کے لئے ہدایات جاری کیں –
وزیراعلیٰ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج ڈولفن فورس نے پٹرولنگ شروع کردی ہے-
ڈولفن فورس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری ایکشن لے گی-
ڈولفن فورس سٹریٹ کرائم کے سدباب کے لئے بھی فرائض سرانجام دے گی-
مری میں ڈولفن فورس کی تعیناتی سے سیاحوں اور شہریوں میں تحفظ کا احساس بڑھے گا-عثمان بزدار
سیاحوں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دیں گے -عثمان بزدار
وزیراعلیٰ کا مری میں اوور چارجنگ اور کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء کے بارے میں شکایات کانوٹس-
انتظامیہ کو سیاحوں کی شکایات کے فوری ازالے کا حکم –
اوورچارجنگ اور کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے-وزیراعلیٰ کی انتظامیہ کو ہدایت
انتظامی افسران اوور چارجنگ کے سدباب کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں -عثمان بزدار
کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے-وزیراعلیٰ کی ہدایت
سیاحتی مقامات پر اوورچارجنگ کرکے سیاحوں کو لوٹنا کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا-عثمان بزدار
آئندہ اوورچارجنگ کی شکایت ملی تو متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی ہوگی-عثمان بزدار
کھانے پینے کی معیاری اشیاء کی فروخت کو یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے -عثمان بزدار
مری میں کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء کی فروخت کو ہر صورت روکا جائے-عثمان بزدار
کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء فروخت اوراوورچارجنگ کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے-عثمان بزدار
وزیراعلیٰ کی مری میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت-
بہترین ٹریفک مینجمنٹ کر کے سیاحوں کو سہولت فراہم کی جائے-عثمان بزدار
ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے جامع پلان مرتب کیا جائے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے-عثمان بزدار
مری میں پارکنگ کے دیرینہ مسئلے کا مستقل حل تلاش کیا جائے -عثمان بزدار
پارکنگ اور زائد فیس کی وصولی کے بارے میں سیاحوں کو شکایت نہیں ہونی چاہیے-عثمان بزدار
اہم مقامات پر پارکنگ اور طے شدہ فیس کے بورڈ نمایاں طو رپر لگائے جائیں -عثمان بزدار
انتظامیہ ہوٹل مالکان سے رابطے کر کے کرایوں کو مناسب سطح پر رکھنے کے لئے اقدامات کرے-عثمان بزدار
سیاحوں کے ساتھ اچھے رویے کا مظاہرہ کیا جائے-عثمان بزدار
جہاں بد تمیزی کی شکایت سامنے آئے ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے-عثمان بزدار
٭٭٭٭٭
Load/Hide Comments