استاد کا کام تعلیم کے ساتھ امید دینا بھی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد علی

رحیم یار خان ( ) گذشتہ روز خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان میں فیکلٹی ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس کا عنوان فیوچر ٹرینڈز ان فیکلٹی ڈویلپمنٹ کلچر تھا۔

اس ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام ریسرچ اینڈ انوویشن کمیٹی نے کیا۔ اس ورکشاپ میں یونیورسٹی کے تمام فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ میں پاکستان کے مایہ ناز ایکسپرٹس نے بطور ماسٹر ٹرینر شرکت کی جن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد علی (تمغہ امتیاز) وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد اینڈ چیئرمین وائس چانسلرز کمیٹی، پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور، ندیم غوث سپیشل سیکرٹری ایچ ای ڈی اور نعمان مقبول راؤ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل تھے۔ ٹریننگ ورکشاپ سیشن کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کی۔

اس سیشن میں مقررین نے فیکلٹی ڈویلپمنٹ کے مختلف پہلوؤں کو موضوع گفتگو بنایا۔ ورکشاپ میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کا کہنا تھا کہ ٹیچنگ ایک ایسا شعبہ ہے جس کے ذریعے سے قوم کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔ استاد کا کام تعلیم کے ساتھ امید دینا بھی ہے۔ ہر یونیورسٹی کو اپنے ریجن کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے پراجیکٹس بھی کرنے چاہئیں۔ پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز کا کردار وومن ایمپاورمنٹ کے حوالے سے بہت اہم ہے۔ خواتین میں اعتماد کی کمی ہی ان کے پیشہ وارانہ میدان میں پیچھے رہ جانے کی وجہ بن جاتی ہے جس کو اعلی تعلیم کے ذریعے پورا کیا جا سکتا ہے۔

ندیم غوث سپیشل سیکرٹری ایچ ای ڈی اور نعمان مقبول راؤ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی کا کہنا تھا کہ نئی اور اپ گریڈ ہونے والی یونیورسٹیز کو گورنمنٹ فنڈنگ فراہم کر رہی ہے مگر یہ وقت کی ضرورت بھی ہے کہ معاشی استحکام کی خاطر یونیورسٹیز ریسرچ اینڈ انوویشن کے ذریعے اپنے وسائل بھی پیدا کریں۔ وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے معزز مہمانان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ٹریننگ ورکشاپس نہ صرف فیکلٹی ممبرز کے لئے فائدہ مند ہوتی ہیں بلکہ ادارے کے تعلیمی ماحول کو بہتر کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں اس وقت دستیاب وسائل کے بہتر استعمال سے تدریس اور تحقیق کی اعلی سہولیات فراہم کرنا یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے۔ ورکشاپ کے آرگنائزرز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے جن میں پروفیسر ڈاکٹر اصغر ہاشمی ڈین آف آل فیکلٹیز، ڈاکٹر محمد صفدر، ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر سلیم اللہ، ڈاکٹر عبدالشکور اور ڈاکٹر سیف الرحمن شامل ہیں۔ آنے والے معزز مہمانوں کو یادگاری سوینیئرز بھی پیش کئے گئے۔

معزز مہمانوں نے کیمپس میں نئے پودے بھی لگائے اور یونیورسٹی انتظامیہ کی سال 2020 میں یونیورسٹی کیمپس میں پچیس ہزار سے زائد نئے پودے لگانے کی کاوشوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں