دس محرم الحرم کے سلسلہ میں 72 جلوس اور 14 مجالس کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ آر پی او بہاولپور

رحیم یارخان ( ) دس محرم الحرم کے سلسلہ میں 72 جلوس اور 14 مجالس کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ ہر جلوس اور مجلس کو تھری لیئر سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

بغیر تلاشی جلوس وہ مجلس میں داخلہ ناممکن، ویڈیو ریکارڈنگ، سی سی ٹی اور واک تھرو گیٹس سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ اہلکار سادہ لباس میں مشکوک افراد کی نگرانی پر مامور، ضلع کے خارجی اور داخلی راستوں پر بھی پہرہ سخت۔ آر پی او بہاولپور زبیر احمد دریشک اور کمشنر بہاولپور محمد آصف اقبال کا محرم الحرام کے سلسلہ میں رحیم یارخان آمد ڈی پی او منتظر مہدی کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار۔

تفصیل کے مطابق یکم محرم الحرام تا دس محرم الحرام ضلع بھر میں 226 جلوس اور 457 مجالس کا نعقاد ہونا تھا گزشتہ روز تک پولیس اپنی تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کو برؤے کار لاتے ہوئے اللہ کی خاص مدد کے ساتھ 154 جلوس اور 443 مجالس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے پر امن انعقاد کو یقینی بنایا ہے اور آج دس محرم الحرام کے سلسلہ میں 72 جلوس اور 14 مجالس کا انعقاد ہو رہا ہے جن میں اے کیٹگری کے 10، بی کیٹگری کے 7 اور سی کیٹگری کے 55 جلوس اور اے کیٹگری 4، بی کیٹگری کی 2 اور سی کیٹگری کی 8 مجالس شامل ہیں جس کے لیے۔ سکیورٹی کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے ضلع کے سرکلز کو پانچ زونز کا اور ستائیس تھانوں کو سیکٹرز کا درجہ دیا گیا ہے جس کی اورل آل کمانڈ ڈی پی او منتظر مہدی کر رہے ہیں جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم نیازی بھی محرم الحرام سکیورٹی کے سلسلہ میں اہم ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، زونز کو ایس ڈی پی اوز اور سیکٹرزکو ایس ایچ اوز کمانڈ کر رہے ہیں۔ تمام جلوس و مجالس کو تھری لیئر سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے اور سکیورٹی کا درجہ ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے کوئی بھی شخص بغیر تلاشی کے جلوس و مجالس میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور نہ کوئی ممنوعہ چیز لے جائے جا سکے گی۔

میٹل ڈیٹیکٹرز، واک تھرو گیٹس، ویڈیو ریکارڈنگ اور سی سی ٹی وی کیمروں سے سکیورٹی موئثر بنائی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی مشکوک افراد اور اشیاء کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔ ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر پہرہ سخت کر دیا گیا ہے۔ آر پی او بہاولپور زبیر احمد دریشک اور کمشنر بہاولپور محمد آصف اقبال محرم الحرام کے سلسلہ میں رحیم یارخان پہچے جہاں پر انہوں نے آئی ٹی روم کا دورہ کر کے شہر بھر کی نگرانی کے لگائے گئے سیف سٹی کیمروں سے جلوس و مجالس کی سرویلنس کا عمل دیکھا اور بہتریں سکیورٹی انتظام و نگرانی کے عمل کی تعریف کی۔ انہوں نے ڈی پی او منتظر مہدی اور ڈی سی علی شہزاد کے ہمراہ رکن پور کے علاقہ میں اے کیٹگری کے ایک جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے لیے اٹھائے جانے والے سکیورٹی اقدامات کی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں