10محرم الحرام کے موقع پر ریسکیورز ہنگامی ڈیوٹیاں سرانجام دینے میں مصروف

10محرم الحرام کے موقع پر ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ریسکیورزہنگامی ڈیوٹیاں سرانجام دینے میں مصروف

رحیم یارخان(): ضلع کی چاروں تحصیلوں میں 10محرم الحرام کے موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعبدالستارکی ہدایات کے مطابق ایمرجنسی پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے سینئر ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعادل رحمان کی زیرنگرانی ریسکیواینڈ سیفٹی افسران نے تمام ریسکیوسٹاف کی جن میں پیرامیڈیکل سٹاف،فائرریسکیورزاور ڈرٹ ریسکیورز شامل ہیں کوپلان کے مطابق سیفٹی آلات سے لیس ایمبولینسز کے ہمراہ ماتمی جلسوں اور جلوسوں کے روٹس،امام بارگاہوںاوراعزاداری کامقامات تعینات کردیا۔جہاں پر زخمی ہونے والے اعزا داروںکو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اسی طرح زیادہ زخمی افراد کو ایمبولینسز کے ذریعے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا عمل بھی جاری رہے گا۔

تمام ریسکیوافسران نے تعیناتی مقامات پر روانگی سے پہلے تمام سٹاف کو الرٹ رہنے،بہترین خدمات کی انجام دہی اور جوش و جذبہ کو سراہتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔کنٹرول روم انچارج شہبازنادرنے موبائل سروس کی معطلی کی وجہ سے وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم کے تحت ہر ریسکیوسیکٹرکمانڈر،ایمبولینس،فائروہیکل،تحصیل کنٹرول روم کے ساتھ منسلک رہنے اور لمحہ با لمحہ باخبررکھنے کی ہدایات دیتے ہوئے نگرانی کوسخت کردیا۔آپریشنل انچارجز وقتاََ فوقتاََ تمام ماتمی جلوسوں اور اعزاداری کے مقامات پر تعینات سٹاف کی نگرانی کررہا ہے اور ضروری وسائل کی فراہمی کویقینی بنایا جارہے ہیں۔اس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعبدالستار بابر اور سینئرایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل رحمان نے رحیم یارخان ریسکیواسٹیشن پر تمام ریسکیوافسران، ریسکیورز اور ریسکیو رضاکاروں کو اس کاوش پر خوب سراہا اور اسی جذبہ کے تحت تمام ایونٹس کے اختتام تک ہنگامی ڈیوٹیاں جانفشانی سے سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں