ضلع میں قایم امن کو یقینی بنانے کے لئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں, ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

مورخہ30 اگست 2020
رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے یوم عاشورہ کے جلوسوں میں سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی جلوس امام بارگاہ لنگر حسینی، حیدری ٹرسٹ اور تحصیل صادق آبادسے برآمد ہونے والے جلوسوں سمیت ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے جلوس منتظمین سے سیکورٹی سمیت دیگر انتظامی اقدامات بارے معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں قایم امن کو یقینی بنانے کے لئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ تمام جلوسوں کے روٹس پرمیونسپل افسران و عملہ، میپکو، سوئی گیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و عملہ کو پابند کیا گیا ہے تاکہ بروقت ضرورت وہ محکمانہ امور سر انجام دے سکیں او رتما م جلوس بغیر کسی رکاوٹ کے پر امن انداز میں اختتام پذیر ہوں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور سیکورٹی پلان کو کامیاب بنانے میں تمام اداروں، ممبران امن کمیٹی، جلوس و مجالس اور امام بارگاہوں کے منتظمین نے مثالی کردار ادا کیا اور انشاءاللہ آج یوم عاشورہ کے تمام جلوس پر امن انداز میں اختتام پذیر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ10محرم الحرام کو ضلع میں 72جلوس اور14مجالس شیڈول ہیںجس میں سے تمام مجالس اور90فیصد جلوس پر امن طو رپر اختتام پذیر اوردیگر جلوس آخری مراحل میں ہیںجو جلد اختتام پذیر ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں